• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

طوائف گھری ہو ئی ہے تماش بینوں میں … تحریر ۔ انجم صحرائی

webmaster by webmaster
اپریل 30, 2017
in کالم
0
طوائف گھری ہو ئی ہے تماش بینوں میں … تحریر ۔ انجم صحرائی

طوائف گھری ہو ئی ہے تماش بینوں میں
تحریر ۔ انجم صحرائی

شب کا آ خری پہر اور نیند کو سوں دور ۔۔۔۔
یہ بات نہیں کہ میں بے خوابی کا مریض ہوں ایسا ہر گز نہیں ۔۔۔۔
گذرے ساٹھ بر سوں میں میں کبھی بھی بے خوابی کا مریض نہیں رہا لیکن آ ج لگتا ہے۔۔ جیسے نیند روٹھ گئی ہے ۔۔
کیا زمانہ تھا ۔۔۔۔ جب اماں زندہ تھیں ان کی لوری اور آ غوش کی ہلکوری نندیا کو منا لا تی تھی اور جب ہمارے بچے ننھے منے چھوٹے چھوٹے گول مٹول تھے اور ان کا معصوم وجود ہمار ی چھاتی پہ منہ کے بل لپٹ کر یک جان ہونے کی کلکاریاں مارتاتب نہ معلوم کیسے اور کب نیندیا دیوی باپ اور بچے دونوں کو اپنے آ غوش میں لے لیتی ۔۔۔۔
اب نہ اماں رہی جو لوری سنائے اور ہلکوریاں دے اور نہ ہی وہ معصوم جو با با کے سینہ پہ لپٹنے کی ضد کریں کہ اماں کو اللہ میاں نے بلا لیا اور بچے بچوں والے بن گئے اور اب ہم ہیں رات ہے اور سیلنگ فین کی شائیں شائیں ۔۔
کہتے ہیں کہ سناٹا بھی سر گو شیاں کر تا ہے اور خامو شی کی بھی زبان ہو تی ہے ، شب کے آخری پہر میں سناٹے کی سر گو شیاں میرا سر بو جھل کئے جا رہی ہیں ۔۔۔ ۔بھنبھناہٹ اتنی زیادہ ہے کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی ۔سچ سر پھٹا جارہا ہے ان سر گو شیوں سے اور اس مہیب بے تکے اور بے ہنگے شور میں پنکھے کی شا ئیں شائیں سے لگتا ہے جیسے سناٹے میں بہت سے بھوت اور چڑیلیں آ پس میں لڑ رہی ہوں ۔۔
کیسی سر گو شیاں اور کیسی بھنبھناہٹ ؟
یہی پو چھا ہے نا آپ نے ؟
چلیں آپ نے پو چھا ہے تو میں دھیان سے سنتا ہوں ان سر گو شیوں کو ۔۔۔ پھر بتاتا ہوں
یا عجب ، یا عجب یار یہ ساری سر گوشیاں تو وہ ہیں جو میں سارا دن ٹی وی چینل پر سنتا رہا ہوں دیکھتا رہا ہوں
تم بھی سنو ۔۔۔سن رہے ہو ناں ۔۔۔ سنائی دے رہی ہیں ؟
پانامہ لیکس ۔۔ وزیر اعظم استعفی دو ۔۔۔۔وزیر اعظم استعفی دو ۔۔۔۔وزیر اعظم استعفی دو
جعلی نیازی ۔۔۔ اپنا شجرہ بتاؤ ۔۔۔۔۔ اپنا شجرہ بتاؤ ۔۔۔۔اپنا شجرہ بتاؤ ۔۔۔اپنا شجرہ بتاؤ
زرداری ۔۔۔۔کرپشن کا برانڈ نام ہے ۔۔۔۔کرپشن کا برانڈ نام ہے ۔۔۔کرپشن کا برانڈ نام ہے
سجن جنڈال وزیر اعظم خفیہ ملاقات کیوں ؟ ۔۔۔سجن جنڈال وزیر اعظم خفیہ ملاقات کیوں ؟ ۔۔۔سجن جنڈال وزیر اعظم خفیہ ملاقات کیوں ؟
ڈان لیکس ۔۔وزیر اعظم سیکورٹی رسک ۔۔۔۔وزیر اعظم سیکورٹی رسک۔۔۔وزیر اعظم سیکورٹی رسک
پنڈی کا شیطان اور ایک مکار مولوی ۔۔۔۔ پنڈی کا شیطان اور ایک مکار مولوی۔۔۔۔ پنڈی کا شیطان اور ایک مکار مولوی
تمہارے کہنے پر استعفی دے دوں ؟ ۔۔۔۔۔تمہارے کہنے پر استعفی دے دوں ؟ ۔۔۔تمہارے کہنے پر استعفی دے دوں ؟
اور ان سب کے ساتھ کان پھاڑنے والی ڈھول کی ڈھم ڈھم ڈھم اورشادیانوں کی آواز وں میں ڈوبے نعرے اور تالیاں
مگر یہ کیا درمیان میں یہ رونے کی آ واز یں کن کی ۔۔۔ بہت باریک سی آواز یں جیسے بہت دور سے آ رہی ہو ؟
ارے یہ تو ایک ماں رو رہی ہے اپنے تین ماہ کے بیٹے کو ۔۔۔ کوئی چھین کر لے گیا اور مار کے دفن کر دیا
اور آ وازیں ۔۔۔
۔۔ گارڈ نے پیسے نہ ملنے پر ڈی آ ئی جی کے بیٹے کو رسی کے پھندے سے قتل کر دیا
بیس سال سے چو کیداری کرنے والے چو کیدار نے ڈاکٹر قتل کر دیا
ماں بچوں کو دریامیں پھینک کر خود بھی ڈوب گئی
سنگدل باپ نے پانچ بچوں کو زہر کھلاکر خود بھی کھا لیا ایک ہی گھر سے چھ جنازے
بچے انڈے بیچنے والے پٹھان بچے سے چھ انڈے چھین کر بھا گ گئے
جعلی عاملہ نے بچہ فروخت کر دیا ۔۔۔۔۔
یہ سب رو رہے ہیں ۔۔۔ مگر سیاست کے ڈرم کا شور ان سب پر بھاری ہے ۔۔۔
مگر میں کیا کروں مجھے نیند نہیں آ رہی ۔۔۔
لگتا ہے یہ بھنبھنا ہٹ ، سناٹے کی یہ سر گو شیاں مجھے پا گل کر دیں گی
شورش کا شمیری نے سچ کہا تھا نا ۔۔
میرے وطن کی سیاست کاحال مت پو چھو
طوئف گھری ہو ئی ہے تماش بینوں میں

انجم صحرائی

Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

لیہ . چوک اعظم پریس کلب کے صدر سینر صحافی عبد الرءوف نفیسی ٹریفک حادثہ میں زخمی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل ، حالت خطرے سے باہر ، دعاءے صحت کی اپیل

Next Post

کروڑ لعل عیسن ,میونسپل کمیٹی کی کمرشل اراضی پر غیر قانونی قبضہ ، شہریوں کا ڈی سی لیہ سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Next Post
کروڑ لعل عیسن ,میونسپل کمیٹی کی کمرشل اراضی پر غیر قانونی قبضہ ، شہریوں کا ڈی سی لیہ سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کروڑ لعل عیسن ,میونسپل کمیٹی کی کمرشل اراضی پر غیر قانونی قبضہ ، شہریوں کا ڈی سی لیہ سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026

طوائف گھری ہو ئی ہے تماش بینوں میں تحریر ۔ انجم صحرائی

شب کا آ خری پہر اور نیند کو سوں دور ۔۔۔۔ یہ بات نہیں کہ میں بے خوابی کا مریض ہوں ایسا ہر گز نہیں ۔۔۔۔ گذرے ساٹھ بر سوں میں میں کبھی بھی بے خوابی کا مریض نہیں رہا لیکن آ ج لگتا ہے۔۔ جیسے نیند روٹھ گئی ہے ۔۔ کیا زمانہ تھا ۔۔۔۔ جب اماں زندہ تھیں ان کی لوری اور آ غوش کی ہلکوری نندیا کو منا لا تی تھی اور جب ہمارے بچے ننھے منے چھوٹے چھوٹے گول مٹول تھے اور ان کا معصوم وجود ہمار ی چھاتی پہ منہ کے بل لپٹ کر یک جان ہونے کی کلکاریاں مارتاتب نہ معلوم کیسے اور کب نیندیا دیوی باپ اور بچے دونوں کو اپنے آ غوش میں لے لیتی ۔۔۔۔ اب نہ اماں رہی جو لوری سنائے اور ہلکوریاں دے اور نہ ہی وہ معصوم جو با با کے سینہ پہ لپٹنے کی ضد کریں کہ اماں کو اللہ میاں نے بلا لیا اور بچے بچوں والے بن گئے اور اب ہم ہیں رات ہے اور سیلنگ فین کی شائیں شائیں ۔۔ کہتے ہیں کہ سناٹا بھی سر گو شیاں کر تا ہے اور خامو شی کی بھی زبان ہو تی ہے ، شب کے آخری پہر میں سناٹے کی سر گو شیاں میرا سر بو جھل کئے جا رہی ہیں ۔۔۔ ۔بھنبھناہٹ اتنی زیادہ ہے کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی ۔سچ سر پھٹا جارہا ہے ان سر گو شیوں سے اور اس مہیب بے تکے اور بے ہنگے شور میں پنکھے کی شا ئیں شائیں سے لگتا ہے جیسے سناٹے میں بہت سے بھوت اور چڑیلیں آ پس میں لڑ رہی ہوں ۔۔ کیسی سر گو شیاں اور کیسی بھنبھناہٹ ؟ یہی پو چھا ہے نا آپ نے ؟ چلیں آپ نے پو چھا ہے تو میں دھیان سے سنتا ہوں ان سر گو شیوں کو ۔۔۔ پھر بتاتا ہوں یا عجب ، یا عجب یار یہ ساری سر گوشیاں تو وہ ہیں جو میں سارا دن ٹی وی چینل پر سنتا رہا ہوں دیکھتا رہا ہوں تم بھی سنو ۔۔۔سن رہے ہو ناں ۔۔۔ سنائی دے رہی ہیں ؟ پانامہ لیکس ۔۔ وزیر اعظم استعفی دو ۔۔۔۔وزیر اعظم استعفی دو ۔۔۔۔وزیر اعظم استعفی دو جعلی نیازی ۔۔۔ اپنا شجرہ بتاؤ ۔۔۔۔۔ اپنا شجرہ بتاؤ ۔۔۔۔اپنا شجرہ بتاؤ ۔۔۔اپنا شجرہ بتاؤ زرداری ۔۔۔۔کرپشن کا برانڈ نام ہے ۔۔۔۔کرپشن کا برانڈ نام ہے ۔۔۔کرپشن کا برانڈ نام ہے سجن جنڈال وزیر اعظم خفیہ ملاقات کیوں ؟ ۔۔۔سجن جنڈال وزیر اعظم خفیہ ملاقات کیوں ؟ ۔۔۔سجن جنڈال وزیر اعظم خفیہ ملاقات کیوں ؟ ڈان لیکس ۔۔وزیر اعظم سیکورٹی رسک ۔۔۔۔وزیر اعظم سیکورٹی رسک۔۔۔وزیر اعظم سیکورٹی رسک پنڈی کا شیطان اور ایک مکار مولوی ۔۔۔۔ پنڈی کا شیطان اور ایک مکار مولوی۔۔۔۔ پنڈی کا شیطان اور ایک مکار مولوی تمہارے کہنے پر استعفی دے دوں ؟ ۔۔۔۔۔تمہارے کہنے پر استعفی دے دوں ؟ ۔۔۔تمہارے کہنے پر استعفی دے دوں ؟ اور ان سب کے ساتھ کان پھاڑنے والی ڈھول کی ڈھم ڈھم ڈھم اورشادیانوں کی آواز وں میں ڈوبے نعرے اور تالیاں مگر یہ کیا درمیان میں یہ رونے کی آ واز یں کن کی ۔۔۔ بہت باریک سی آواز یں جیسے بہت دور سے آ رہی ہو ؟ ارے یہ تو ایک ماں رو رہی ہے اپنے تین ماہ کے بیٹے کو ۔۔۔ کوئی چھین کر لے گیا اور مار کے دفن کر دیا اور آ وازیں ۔۔۔ ۔۔ گارڈ نے پیسے نہ ملنے پر ڈی آ ئی جی کے بیٹے کو رسی کے پھندے سے قتل کر دیا بیس سال سے چو کیداری کرنے والے چو کیدار نے ڈاکٹر قتل کر دیا ماں بچوں کو دریامیں پھینک کر خود بھی ڈوب گئی سنگدل باپ نے پانچ بچوں کو زہر کھلاکر خود بھی کھا لیا ایک ہی گھر سے چھ جنازے بچے انڈے بیچنے والے پٹھان بچے سے چھ انڈے چھین کر بھا گ گئے جعلی عاملہ نے بچہ فروخت کر دیا ۔۔۔۔۔ یہ سب رو رہے ہیں ۔۔۔ مگر سیاست کے ڈرم کا شور ان سب پر بھاری ہے ۔۔۔ مگر میں کیا کروں مجھے نیند نہیں آ رہی ۔۔۔ لگتا ہے یہ بھنبھنا ہٹ ، سناٹے کی یہ سر گو شیاں مجھے پا گل کر دیں گی شورش کا شمیری نے سچ کہا تھا نا ۔۔ میرے وطن کی سیاست کاحال مت پو چھو طوئف گھری ہو ئی ہے تماش بینوں میں

انجم صحرائی

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.