لیہ صبح پا کستان کیا وزیر اعظم دو مئی کو لیہ تونسہ پل کے اففتاح کے لئے لیہ کا دورہ کریں گے ؟ میڈیا ذرایع کے مطابق وزیر اعظم نے دو مئی کو اسلام آباد میں مشترکہ مفادات کو نسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے سوال یہ ہے کیا اس اہم مصروفیت کے سبب وزیر اعظم دو مئی کو لیہ آ سکیں گے ؟
یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مقامی ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کی طرف سے دعوی کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم 28اپریل کو لیہ آ ئیں گے پھر کہا گیا کہ وزیر اعظم دو مئی کو لیہ کا دورہ کریں گے اور لیہ تو نسہ پل کا افتتاح کریں گے ۔ مگر آج قومی پرنٹ میڈ یا میں شا ئع ہو نے والی اس خبر نے کہ وزیر اعظم نے قومی مفادات کو نسل کا اجلاس دو مئی کو اسلام آ باد میں طلب کیا ہے وزیر اعظم کے متوقع دورہ لیہ ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مقامی ضلعی انتظا میہ وزیر اعظم کے متوقع دورہ لیہ کے انتظامات میں شب و روز تیاریوں میں مصروف ہے کہا جارہا ہے کہ وزیر اعظم لیہ دورے کے دوران لیہ تو نسہ پل کے اففتاح کے علاوہ ایک بڑے جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے اس جلسہ کے انعقاد کے لئے پہلے ویرا اسٹیڈ یم میں تیاریاں کی جا رہی تھیں لیکن اب انتظا میہ سپورٹس جمنیزیم میں جلسہ گاہ کی تیاریوں میں مصروف ہے
گذ شتہ روز ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ،ملک احمد علی اولکھ ضلعی صدر مسلم لیگ ن ڈی سی او واجد علی شاہ اور ڈی پی او کیپٹن ر محمد علی ضیاء نے سپورٹس جمنیزیم کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کے دورہ لیہ بارے انتظامات کا جاءزہ لیا
اس بارے مزید پڑھنے کے لئے وزٹ کریں
http://subhepak.com.pk/2017/04/27/layyah-pm-visit-expected/