لیہ( صبح پا کستان) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق ایم این اے ملک غلام حیدر تھند نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے عوامی رابطہ مہم کے آ غاز کا اعلان کر دیا انہوں نے یہ اعلان ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ آج سے اپنی عوامی رابطہ مہم کا آ غاز کر رہے ہیں اور آ نے والے دنوں میں عوامی رابطہ مہم کے تحت ہریو نین کو نسل چک اور مو ضع کی سطح پر کار نر میٹنگز کروں گا ، ملک غلام حیدر تھند نے کہا کہ مجھَے اپنی پارٹی قیادت پر اعتماد ہے اور وہ قیادت کے ہر فیصلہ کو تسلیم کریں گے ۔
یاد رہے کہ ملک غلام حیدر تھند کا شمار ضلع لیہ کے سینئر ترین سیاسی رہنماءوں میں ہو تا ہے ملک غلام حیدر تھند ممبر صوبائی اسمبلی ، ممبر قومی اسمبلی اور سابق ضلع ناظم بھی رہ چکے ہیں ۔گذ شتہ انتخابات میں ملک غلام حیدر تھند مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر تھے لیکن سپریم کورٹ کے ایک فیصلہ کے تحت انتخابات میں حصہ نہ لے سکے اور انتخابی دوڑ سے باہر ہو گئے اور یوں قر عہ فال آ زاد امیدوار چو ہدری اشفاق کے نام نکل آ یا جنہوں نے کامیاب ہو نے کے بعد مسلم لیگ ن میں شمو لیت اختیار کر لی ۔۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










