راجن پور (صبح پا کستان )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم چانڈیہ نے کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ٹیکنیکل سٹاف کی سکیل اپ گریڈیشن ،یوٹیلیٹی الاؤنس ،عارضی ملازمین کی مستقلی اور 50فیصد ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنا ہمارا حق ہے اور اپنا حق لے کر رہیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین ،محکمہ تعلیم ،پبلک ہیلتھ ،انفارمیشن اور دیگر محکموں کے ملازمین شریک تھے۔صدر ا یپکا نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے اور ہاؤس رینٹ موجودہ بنیادی تنخواہ کے مطابق 45فیصد دیا جائے۔