راجن پور( صبح پا کستان )ایڈیشنل سیکریٹری ثقافت برائے محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی ہدایت پر ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ غازی خان محمد اسد اللہ شہزاد کا خواجہ فرید میوزیم اور خواجہ فرید لائبریری کوٹ مٹھن کو دورہ ۔
دورہ کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ خواجہ فرید میوزیم اور خواجہ فرید لائبریری کوٹ مٹھن کو اپ گریڈ کرنا چاہتی ہے ۔اس سلسلے میں خواجہ فرید میوزیم میں رکھے گئے تاریخی ورثہ اور قیمتی سامان کی تزائین و آرائش اور پرانے تاریخی نسخہ جات ،کتب اور لائبریری کو ڈیجیٹل کرنا شامل ہے۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی جہاں پر ان کی دستار بندی کی گئی۔بعد ازاں انہوں نے قصر فرید پر دربار فرید کے سجادہ نشین حضرت خواجہ معین الدین کوریجہ کے صاحبزادہ خواجہ علی کوریجہ سے میوزیم اور لائبریری کی اپ گریڈیشن بارے ملاقات کی اور اس سلسلے میں ان کی تجاویز بھی لیں۔
راجن پور ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے گلوکاری آڈیشنز کی تقریبات
راجن پور( صبح پا کستان )فنون لطیفہ میں نئے ٹیلنٹ کے سامنے آنے سے معاشرہ میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔جس کے ذریعے ڈویثرن بھر کے نوجوان فنکاروں ،گلوکاروں اور مصوری کے زریعے پاکستان کی پہچان بن سکتے ہیں اور معاشرہ میں مثبت روجحان کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کو نسل ڈیرہ غازی خان نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں منعقدہ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے گلوکاری آڈیشنز کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر سے نوجوانوں نے خود کو گلوکاری کے لئے رجسٹر کروایا ہے ۔جن میں سے چار گلوکار ڈویثرن مقابلہ کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔آڈیشنز میں گلوکاروں کے چناؤ کے لئے سینئر گلوکار محمد نواز بھٹہ ،عابد لودھی اور احمد رفیق نے ججز کے فرائض سر انجام دیئے۔تقریب میں پرنسپل کالج ہذا ڈاکٹر شکیل پتافی،پروفیسر کلیم اختر قریشی،پروفیسر نصراللہ مستوئی اور دیگر موجود تھے۔