ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام سمسٹر بہار 2017کے میٹرک ، انٹر میڈیٹ ، بیچلر پروگرامز ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، چار سالہ پروگرام ماسٹر ان لائبریری سائنس ، ہسٹری او رایم اے ایجوکیشن کے داخلوں کی تاریخ میں 14اپریل 2017تک توسیع کر دی گئی ہے . اس کے علاوہ بی ایڈ ڈیڑھ سالہ پروگرام کی ورکشاپس تحصیل سطح پر 8اپریل سے جبکہ ایم ایس سی جینڈر اینڈ وومن سٹڈیز کی ورکشاپس 10اپریل سے شروع ہو چکی ہیں اسی طرح ایم اے ایم ایڈ سپیشل ایجوکیشن کی ورکشاپس 13اپریل سے شروع ہوں گی . ایسے طلباؤطالبات جو کسی وجہ سے اپنی ورکشاپ میں شرکت نہیں کر سکے وہ علاقائی دفترڈیرہ غازیخان سے اجازت نامہ حاصل کر کے ورکشاپ میں شرکت کرسکتے ہیں . مزید معلومات کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ڈیرہ غازیخان کے فون نمبر 064-9260386-7پر رابطہ کیا جاسکتا ہے . یہ بات ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی کے مراسلہ میں کہی گئی ہے .
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









