جمن شاہ( صبح پا کستان ) سپیشل بچوں کی تعلیم ضلع انتظامیہ اور سکول ایڈمنسٹریشن کے عدم توجہی پر شدید متاثر ،لیہ کے علاوہ جمن شاہ ،کوٹ سلطان ،پہاڑ پور کے سینکڑوں بچے سپیشل ایجوکیشن سکول کی گاڑی دو ماہ سے خراب رہنے اور ڈیزل کی عدم فراہمی کے باعث تعلیم سے محروم ،غریب والدین بچوں کو سکول پہنچانے کی سکت نہ رکھ سکنے کی وجہ سے شدید پریشان ،عوامی سماجی حلقوں اور سپیشل بچوں کے والدین نے ایک مراسلہ میں پنجاب حکو مت ،دیگر اعلیٰ حکام اور ممبران اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپیشل بچوں کو تعلیم کی سفری سہولت فراہم کیلئے فوری اقدامات کریں اور فنڈز کی فراہمی جو چار ماہ سے نہیں کی گئی فوری یقینی بنائی جائے ۔انجمن تاجران پہاڑ پور کے سینئر نائب صدر قاری بشیر احمد نے بھی ممبران اسمبلی اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ اس اہم مسئلہ کا فوری نوٹس لیکر بچوں کو تعلیم کی سہولت کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ والدین کی پریشانی دور ہو سکے اور بچوں کی تعلیم بھی متاثر نہ ہو ۔