پیرجگی شریف(صبح پا کستان)پاسکوسنٹرزپرپرانی گندم کاذخیرہ جوں کاتوں موجود،گندم کی نئی فصل پک کی تیار،خریداری مراکزکی صورتحال کے پیشِ نظرکاشتکارپریشان،تفصیل کے مطابق ملک بھرمیں سال2015.16کی گندم کاذخیرہ جوں کاتوں موجودہے اورگندم خریداری مراکزپرگندم ذخیرہ کرنے کی مزیدگنجائش نہیں ہے۔حالیہ گندم کی شاندارفصل پک کی تیارہے اورماہرین زراعت کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گندم کی بھرپیداوارمتوقع ہے۔حکومتی ناقص پالیسیوں کے باعث گندم کی وافرمقدارمیں موجودگی کسانوں کے لئے نئی گندم کوفروخت کرنے کے لئے پریشانی کاباعث بنی ہوئی ہے۔علاوہ ازیں خریداری گندم مراکزپراسٹاک جوں کاتوں موجودہونے کے سبب مزیدگندم ذخیرہ کرنابھی ایک بہت بڑاچیلج بناہواہے۔کاشتکاروں محمدرمضان،اللہ بخش،مہرمحمداقبال،کرامت علی،خدابخش،دلاورحسین،محمدضمیر،چوہدری مختیارحسین،دین محمد،محمدارشد،کوڑوخان،گلزاراحمد،قیصرعباس اوردیگرنے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے کہ گندم کی خریداری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مناسب انتظام کرکے کسانوں کوپریشانی سے بچایاجائے اوران سے گندم کی فوری خریداری کے عمل کویقینی بنایاجائے۔