ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) مولانا محمد اقبال نے کہا کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے جس نے اللہ کی روسی کو مضبوطی سے تھامے رکھا وہ کامیاب اور جس نے نہیں وہ گمراہ ہوگیا اس لیے اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی اطاعت کرو تاکہ ہم گمراہی اور بھٹکے ہوؤں سے محفوظ رہ سکیں یہ بات انہوں نے ماسٹر غلام مصطفی قریشی کے چہلم و قرآن خوانی کے موقع پر کہی اس موقع پر سیاسی سماجی رہنماء، وکلاء ، تاجر ، صحافی برادری کے علاوہ انکے عزیز و اقارب ، ذوالفقارقریشی ، مرتضیٰ قریشی ، امتیاز قریشی ، محمد مرسلین قریشی ، اشتیاق قریشی ، لیاقت علی قریشی ، نزاکت علی قریشی ، مشتاق قریشی ، قریشی ، صداقت علی قریشی ، عیسیٰ قریشی ، محمد علی قریشی ، احمد علی قریشی ، کامران قریشی ، عمران قریشی ، محمد رضوان قریشی ، عرفان قریشی و دیگر معززین علاقہ شریک تھے آکر میں مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔