لا ہور {صبح پا کستان }وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا فوری ایکشن ۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو تنخواہیں...
Read moreDetailsلاہور ۔ پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا...
Read moreDetailsاسلام آباد:سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی...
Read moreDetailsوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بیرونی تجارت کے جاپانی ادارے جیٹرو کے صدر سے ملاقاتجاپانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو...
Read moreDetailsلتان: [صبح پا کستان}:سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں کپاس کی نگہداشت کے حوالے...
Read moreDetailsلاہور ۔سٹیٹ بینک نے جشنِ معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کے یادگاری سکّے کا اجرا کر دیا۔ حکومت...
Read moreDetailsکوئٹہ۔14اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام نے ہر مشکل وقت میں ملک...
Read moreDetailsملک بھر میں 79 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ...
Read moreDetailsکراچی:جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ’معرکۂ حق‘ کے عنوان سے شاندار آتشبازی کے مظاہرے کے دوران...
Read moreDetailsلاہور (صبح پاکستان) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetailsعلیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsلاہور(صبح پاکستان):……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت سیلابی صورتحال پر چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تمام تر سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تر متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو رپورٹ پیش کی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے تمام تر میسر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں لاہور، قصور،سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور سرگودھا سمیت سات اضلاع میں فوج کی خدمات طلب کر لی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو 24/7 مانیٹر کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس فرنٹ لائن پر ریسکیو وریلیف آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ دریائے ستلج میں طغیانی سے قصور،اوکاڑہ، پاکپتن،وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور کے اضلاع متاثر قرار دیئے گئے۔ دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے ضلع قصور کے 72 گاؤں اور 45 ہزار افراد متاثرہوئے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکپتن 12، وہاڑی 23،بہاولنگر 75 اور بہاولپور میں سیلاب سے 15 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں 130 بوٹس، 115 او بی ایم، 6 اے ایم بی بائیکس، 1300 لائف جیکٹس، 245 لائف رنگز پہنچادی گئیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد اور 35 ہزار مویشی محفوظ مقامات پر منتقل، ریلیف کیمپس، میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ میڈیکل ریلیف کیمپس میں 2600 سے زائد سیلاب متاثرین کا علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔