واشنگٹن: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام ممالک کو تعمیری کردار...
Read moreDetailsپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری)...
Read moreDetails(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن...
Read moreDetailsاسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی، معاشی مسائل اور ملک کے اندر موجود تفریق کے خاتمے پر زور دیتے...
Read moreDetailsلاہور ۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ اور...
Read moreDetailsلا ہور ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آرمی چیف...
Read moreDetailsلاہور۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی کے...
Read moreDetailsاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی...
Read moreDetailsراولپنڈی۔ صدرمملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔نجی ٹی وی دنیا...
Read moreDetailsلیہ {صبح پا کستان} لیہ سے تعلق رکھنے والے قابل فخر پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsلاہور (ویب ڈسک ) قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مارنے والے اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر کی رکنیت پنجاب اسمبلی اجلاس کی 15 نشستوں کے لئے معطل کر دی ہے۔
ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا ہے میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی رولنگ کو بائی پاس نہیں کر سکتا۔ یہ بات خالد نثار ڈوگر یا حسان ریاض کی نہیں ، اس ایوان کے تقدس کی بات ہے۔ یہ کوئی سبزی منڈی نہیں، ایسے رویوں سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا۔
ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا اگر یہ معاملہ ہوا ہے تو کسی نے شروع کیا تو ہوا۔کارروائی کرنی ہے تو دونوں کے خلاف کریں۔ جس پر قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے کہا ایوان کے تقدس کو بحال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ ایک ممبر دوسرے ممبر کی سیٹ پر اٹھ کر گیا۔
اپوزیشن کے رکن اسمبلی شیخ امتیاز نے خالد نثار ڈوگر کی معطلی پر ہنگامہ آرائی کی تو قائم مقام سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے شیخ امتیاز کی بھی رکنیت اجلاس کی 15 نشستوں کے لئے معطل کر دی۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج ہو نے والا اجلاس ایک بار پھر ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گیا۔ اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض کو تھپڑ مار دیا۔ہاتھاپائی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب حکومتی رکن حسان ریاض ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران بول رہے تھے۔
ایوان میں غیر پارلیمانی حرکت کے بعد اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔ جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا ۔حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اپنے چیمبر میں بلا لیا۔اپوزیشن ارکان غیر پارلیمانی حرکت کے بعد ایوان میں نعرے بھی لگاتے رہے۔