ڈیرہ غازیخان ۔ طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، محمد یثرب کمشنر
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب نے کہا ہے کہ سرکاری مراکز صحت میں ڈاکٹرز او رپیرا...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب نے کہا ہے کہ سرکاری مراکز صحت میں ڈاکٹرز او رپیرا...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ممبر مرکزی وو من کونسل و جنرل...
ISLAMABAD – Justice Mian Saqib Nisar will take oath today (Saturday) as new chief justice of Pakistan. President Mamnoon...
لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں...
Lahore – Central Spokesman of Jamaat Ud Dawa (JuD) Muhammad Yahya Mujahid has strongly criticised US sanctions on Al...
ملتان (مانیٹرننگ ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیطرف سے ٹال پلازوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے ٹال ٹیکس میں اضافہ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف مراکز...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت کی...
جمن شاہ ( صبح پا کستان ) چیئرمین یونین کونسل سرشتہ تھل مہر ریاض میلوانہ نے یونین کونسل کے پہلے...
لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم میں وسیع پیمانے پر بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ،...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب نے کہا ہے کہ سرکاری مراکز صحت میں ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے. غریب عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی . مراکز صحت میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے. انہوں نے یہ بات ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے معائنہ کے دوران گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کہی . اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منورعباس ، ای ڈی او فنانس سرفراز مگسی ، ایم ایس ڈاکٹر موسی کلیم ، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین ، اے پی ایم او ڈاکٹر حامد حیات سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے . کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں صوبہ بلوچستان اورسندھ سے بھی مریض آتے ہیں غریب عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے . ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں او رلواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں . وارڈز کے بستروں کی چادریں بروقت تبدیل ہونی چاہئیں . واش روم میں صابن تولیہ سمیت دیگر ضروریات کی موجودگی کو یقینی بنایاجائے . وارڈز میں زیر علاج مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیئے. کمشنر محمدیثرب نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق مراکز صحت کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا. فرائض میں غفلت و کوتاہی برتنے والے ملازمین کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی. کمشنر محمد یثرب نے ہسپتال کے مختلف وارڈ ز اور شعبوں کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں
