راجن پور ۔تاجر گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خورد نوش فروخت کریں ،دوکان دار نرخ نامہ کو آویزاں رکھیں ۔ ڈپٹی کمشنر
راجن پور ( صبح پا کستان )ملاوٹ مافیا کسی رعائت کی مستحق نہیں ہے ذخیرہ اندوز اور زیادہ منافع خوروں...
راجن پور ( صبح پا کستان )ملاوٹ مافیا کسی رعائت کی مستحق نہیں ہے ذخیرہ اندوز اور زیادہ منافع خوروں...
لا ہور( مانیٹرننگ ڈیسک) حکومت نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو پندرہ، پندرہ...
ناول .. سکندراعظم (مصنف ۔ امان اللہ کاظم ) تبصرہ : شیخ اقبال حسین امان اللہ کاظم کے ناولوں میں...
لیہ (صبح پا کستان) شہداءے لاہور کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج بروز بدھ15فروری 2017 بوقت گیارہ بجے دن...
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لیے...
راجن پور( صبح پا کستان )سانحہ لاہور میں شہید ہونے والے افراد کے لئے محکمہ سوشل ویلفیئر کے شعبہ صنعت...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) موجودہ حکومت کشمیر کے متعلق اپنا دو ٹوک رویہ اختیار کرے مودی حکومت کا...
چوک اعظم( صبح پا کستان)بلاک آفیسر اور فاریسٹ گارڈ کے ساتھ ڈ ی ایس پی سرکل چوبارہ کا رویہ لکڑ...
LAHORE: At least 10 people including Traffic DIG Ahmed Mobin were killed and at least 83 others injured on Monday...
ویلنٹائن ڈے ، ایک رومانوی حقیقت تحریر : ایم افضل چوہدری سینٹ ویلنٹائن ڈے ایک تصوراتی اور شک و شبہ...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsراجن پور ( صبح پا کستان )ملاوٹ مافیا کسی رعائت کی مستحق نہیں ہے ذخیرہ اندوز اور زیادہ منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خورد نوش فروخت کی جائیں تمام دوکان دار نرخ نامہ کو آویزاں رکھیں یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر اشیاء خورد نوش کے ریٹ مقرر کئے۔چاول دیسی 40،چاول کرنل پکی 98،چاول سپر 95،دال چنا 110،باریک دال 105،دال مسور 128،موٹی دال 180، دال ماش150،سفید چنا موٹا 175، باریک 138، بیسن110،سوجی اور میدہ 44،لال مرچ 180،دودھ 65،دہی 70روپے کلو اور روٹی 100گرام 5روپے کی فروخت کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوارک کے افسارن کو ہدایت کی کہ راجن پور میں آٹے کے نمونے لے کر چیک کراوائیں اور دو نمبر آٹا کی فروخت نہیں ہونی چاہئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد افضل ناصر ،اے ڈی سی طارق نیازی،اے سی جام پور و روجھان،کمانڈنٹ بی ایم پی عمران منیر،ڈی او لایؤ سٹاک و انڈسٹری،مارکیٹ کمیٹی کے افسران ، انجمن تاجران عبد الرشید ساجد،نمائندہ صارف راؤ افسر اوردوکان داروں نے شرکت کی۔
