• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ویلنٹائن ڈے ، ایک رومانوی حقیقت ……………. تحریر : ایم افضل چوہدری

webmaster by webmaster
فروری 14, 2017
in کالم
0
ویلنٹائن ڈے ، ایک رومانوی حقیقت ……………. تحریر : ایم افضل چوہدری

ویلنٹائن ڈے ، ایک رومانوی حقیقت
تحریر : ایم افضل چوہدری

سینٹ ویلنٹائن ڈے ایک تصوراتی اور شک و شبہ میں گندھا ہوا کردار ہے۔ جو کہ عیسائیت کی تیسری صدی میں رومنوں کے عہد سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ویلنٹائن دو مختلف ادوار میں دو علیحدہ شخص تھے۔ اور یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ ویلنٹائن ایک ہی شخص تھا۔ یوں رومی دور میں پادری تھا۔ اور بعد ازاں تورنی کا بشپ مقرر ہوا تھا۔ اگرچہ برطانیہ کا کوئی چرچ بھی اس نام سے منسوب نہیں ہے۔ تاہم قدیم مصوری میں اسے ایک ایسے سینٹ کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ کہ جس کے قدموں میں ایک مرگی زدہ بچہّ لیٹا ہوا ہے۔ ویلنٹائن کو مرگی کے مرض سے بچاؤ پر ولی بھی تصور کیا جاتا تھا۔ ویلنٹائن کے قتل کا اصل سبب یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ اصنام کی پوجا سے انکاری تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ ویلنٹائن ڈے کی تقریبات کا سینٹ ویلنٹائن سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فروری کے ایام میں چونکہ موسم تبدیل ہو جاتا تھا۔ پرندے اور جانور موسم کی مستی سے متاثر ہوتے تھے۔ اس لئے 14فروری کا دن رومی عقائد کے مطابق پیار و محبت اور رفاقتوں کا دن قرار پایا گیا تھا۔ غالباََ انہیں ایام میں سینٹ ویلنٹائن کو قتل کیا گیا تھا۔ اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ویلنٹائن کا دن کارپوریٹ بزنس سے وابسطہ افراد کی ایک کامیاب ذہنی اختراع ہے یہ ایک ایسا کاروبار ہے کہ جس میں ترقی یافتہ ممالک سے کہیں زیادہ ان ملکوں میں دھن سمیٹا ہے۔ جو ترقی پذیر ہیں۔ یہاں خواندگی کا تناسب شرمناک حد تک کم ہے۔ یہاں کے لوگ ذہنی طور پر پسماندہ اور روایت پرست ہیں۔ صحافتی زندگی سے وابسطہ ہوئے مجھے ربع صدی سے زائد عرصہ ہو رہا ہے۔ میرے سامنے کی بات ہے کہ میرے ملک میں ویلنٹائن ڈے سے بہت کم لوگ آشنا تھے۔ تب پرنٹ میڈیا اس طرح کی بے ہودگیوں کو اجاگر نہیں کرتا تھا۔ اخلاقیات کا پابند تھا۔ اور سماجی اصول و ضوابط کا ایک دھیان رکھتا تھا۔ پھر الیکٹرانک میڈیا کا ظہور ہوا۔ اور ریٹنگ کی دوڑ شروع ہو گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا نے سیم و تھور سے بھرے معاشر ے میں اپنی جڑیں جمائیں۔ اور یوں ویلنٹائن ڈے ایک جیتی جاگتی حقیقت بن گیا۔ اس دن کے معنی و مفہوم بدل گئے اس سے ایسی روایات منسوب ہوئیں جنہیں کسی بھی طور صحت مندانہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ویلنٹائن ڈے کی مدت سے تاجروں کے ہاتھ میں ہے۔ ہر سال اس دن کی آمد سے قبل کاروباری حضرات اس ادھیڑ پن میں رہتے ہیں کہ 14فروری کے دن کو کس طرح ایک وسیع تر کاروباری مقاصد کے تحت استعمال کرنا ہے۔ گلاب کے پھول اور ہیرے کی ایک انگوٹھی کی طلب اور خواہش کو کس طرح اس دن کے ساتھ وابسطہ کرنا ہے۔ اور انس و چاہت و پیار اور محبت کو غیر محسوس طریقے سے کس طرح کاروباری مقاصد کے تابع کرنا ہے۔ ویلنٹائن ڈے آج ایک ایسی صنعت کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ جس سے ہزاروں لاکھوں افراد کا روزگار بندھ گیا ہے۔ نامی گرامی تجارتی ادارے الفاظ کے ایسے جادوگروں کی مدد حاصل کرتے ہیں جو ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ان کی پروڈکٹس کو اس طرح پیش کریں کہ انسان ویلنٹائن ڈے کے دن انہیں پانے کی شدید خواہش کرے۔ موبائل فون پر ایسے پیغامات ترتیب دئیے جاتے ہیں کہ جنہیں شئیر کرنے پر ہی موبائل کمپنیاں کروڑوں روپے کما لیتی ہیں۔ بظاہر دیکھا جائے تو دنیا کے ان معاشروں کو جہاں قدریں تلپٹ ہو رہی ہیں۔ رشتوں کا احترام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ اور محرومیوں کا احساس زور پکڑ رہا ہے۔ ویلنٹائن ڈے ایک ایسے معاشروں میں رہنے والوں کو خوش ہوا کا ایک جھونکا محسوس
ہوتا ہے۔ جب کہ یہ خشک ہوا کا جھونکا نہیں۔ ایک وقتی خط ہوتا ہے جو پانی کے بلبلے کی طرح نمو دار ہوتا ہے۔ اور لمحے میں معدوم ہو جاتا ہے۔ ویلنٹائن ڈے میں مغرب میں جنم لیتے ہو ئے خود کو ان ایام کی فہرست میں نمایاں و ممتاز کروایا تھا۔ جو کسی نہ کسی موضع کی یاد آوری کے حوالے سے اہم قرار دئیے گئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس کو موضوع کی اہمیت اپنی جگہ ساقط رہتی ہے۔ جبکہ اسے منانے کے نتیجہ میں جو کاروباری سرگرمیاں متحرک ہوتی ہیں۔ وہ یقیناًحیران کن ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس دن کے اسیر دکھائی دیتے ہیں۔ مغرب کو ان کو منانے کی بات تو سمجھ آتی ہے۔ کہ مغرب کی ترقی اور تہذیبی احساس اساطیر الاولین پر استوار ہے۔ لیکن اسلامی ممالک میں اس دن کو پذیرائی ملنا یقیناًاچمبے اور فکر کی بات ہے۔ اس لئے کہ ان ممالک کے پاس ایک آفاقی پیغام حیات ہے۔ ایک ٹھوس طرز زندگی ہے۔ اور ایک ایسا نظام ہے کہ جس کی بنیاد ہی محبت و یگانت پر رکھی ہوئی ہے۔ اسلامی ممالک میں سینٹ ویلنٹائن ڈے کی یاد منانا اس قصےّ کی یاد دلاتا ہے جو قرآن حکیم میں بیان کیا گیا ہے۔ حضرت موسیٰ ؑ کی قوم کا آزادی حاصل کرنے کے بعد ایک ایسی بستی سے گزر ہوا یہاں کے لوگ مختلف اصنام کی پوجا کرتے تھے۔ قوم میں حضرت موسیٰ ؑ سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان اصنام میں سے کچھ اپنے ساتھ لیجانا چاہتے ہیں۔ انسانی فطرت کی اسی کمزوری سے مغرب کے تاجروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسے کاروبار کی بنیاد رکھی جسے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی پکڑ میں لے لیا۔وطن عزیز میں اس دن کو گہما گہمی ایک کاروباری مشغلہ ہونے کے علاوہ اس ذہنی پسماندگی اور کم علمی کا نتیجہ دکھائی دیتی ہے کہ جس نے ہماری قوم کو مدت سے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ آزادی کے 70برس گزرنے کے باوجود آزادی ایک سیراب دکھائی دیتی ہے۔ اس قوم کے مرد و خواتین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کہ زندگی کی ریت گھڑی پر وہ گہری نظر رکھیں اور سکتی ریت کے ذرے ذرے کا حساب کریں نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا بالخصوص خیال رکھیں اور زندگی کے حقائق کو اس طرح واضح کریں کہ سینٹ ویلنٹائن کسی بھی روپ میں ان کے سامنے آئے اور وہ مرعوب نہ ہوں۔ اور اسلامی کلچر کے تحت اپنی زندگیوں کو استوار کریں۔۔

ایم افضل چوہدری

Tags: column by afzal ch
Previous Post

لیہ ۔ تنخواہ نہ ملنے اور نوکری ختم ہونے پر نابینا افراد کااحتجاج ،نوکریوں پر بحال نہ کیا گیا تو ڈپٹی کمشنر آفس اور پھر وزیر اعلیٰ آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ نا بینا افراد

Next Post

At least 13 killed, several injured in Lahore blast

Next Post
At least 13 killed, several injured in Lahore blast

At least 13 killed, several injured in Lahore blast

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

وزیرِ اعظم کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ڈیرہ غازی خا ن ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026

ویلنٹائن ڈے ، ایک رومانوی حقیقت تحریر : ایم افضل چوہدری

سینٹ ویلنٹائن ڈے ایک تصوراتی اور شک و شبہ میں گندھا ہوا کردار ہے۔ جو کہ عیسائیت کی تیسری صدی میں رومنوں کے عہد سے تعلق رکھتا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ویلنٹائن دو مختلف ادوار میں دو علیحدہ شخص تھے۔ اور یہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ ویلنٹائن ایک ہی شخص تھا۔ یوں رومی دور میں پادری تھا۔ اور بعد ازاں تورنی کا بشپ مقرر ہوا تھا۔ اگرچہ برطانیہ کا کوئی چرچ بھی اس نام سے منسوب نہیں ہے۔ تاہم قدیم مصوری میں اسے ایک ایسے سینٹ کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ کہ جس کے قدموں میں ایک مرگی زدہ بچہّ لیٹا ہوا ہے۔ ویلنٹائن کو مرگی کے مرض سے بچاؤ پر ولی بھی تصور کیا جاتا تھا۔ ویلنٹائن کے قتل کا اصل سبب یہ بتایا جاتا ہے کہ وہ اصنام کی پوجا سے انکاری تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ موجودہ ویلنٹائن ڈے کی تقریبات کا سینٹ ویلنٹائن سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فروری کے ایام میں چونکہ موسم تبدیل ہو جاتا تھا۔ پرندے اور جانور موسم کی مستی سے متاثر ہوتے تھے۔ اس لئے 14فروری کا دن رومی عقائد کے مطابق پیار و محبت اور رفاقتوں کا دن قرار پایا گیا تھا۔ غالباََ انہیں ایام میں سینٹ ویلنٹائن کو قتل کیا گیا تھا۔ اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ویلنٹائن کا دن کارپوریٹ بزنس سے وابسطہ افراد کی ایک کامیاب ذہنی اختراع ہے یہ ایک ایسا کاروبار ہے کہ جس میں ترقی یافتہ ممالک سے کہیں زیادہ ان ملکوں میں دھن سمیٹا ہے۔ جو ترقی پذیر ہیں۔ یہاں خواندگی کا تناسب شرمناک حد تک کم ہے۔ یہاں کے لوگ ذہنی طور پر پسماندہ اور روایت پرست ہیں۔ صحافتی زندگی سے وابسطہ ہوئے مجھے ربع صدی سے زائد عرصہ ہو رہا ہے۔ میرے سامنے کی بات ہے کہ میرے ملک میں ویلنٹائن ڈے سے بہت کم لوگ آشنا تھے۔ تب پرنٹ میڈیا اس طرح کی بے ہودگیوں کو اجاگر نہیں کرتا تھا۔ اخلاقیات کا پابند تھا۔ اور سماجی اصول و ضوابط کا ایک دھیان رکھتا تھا۔ پھر الیکٹرانک میڈیا کا ظہور ہوا۔ اور ریٹنگ کی دوڑ شروع ہو گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا نے سیم و تھور سے بھرے معاشر ے میں اپنی جڑیں جمائیں۔ اور یوں ویلنٹائن ڈے ایک جیتی جاگتی حقیقت بن گیا۔ اس دن کے معنی و مفہوم بدل گئے اس سے ایسی روایات منسوب ہوئیں جنہیں کسی بھی طور صحت مندانہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ویلنٹائن ڈے کی مدت سے تاجروں کے ہاتھ میں ہے۔ ہر سال اس دن کی آمد سے قبل کاروباری حضرات اس ادھیڑ پن میں رہتے ہیں کہ 14فروری کے دن کو کس طرح ایک وسیع تر کاروباری مقاصد کے تحت استعمال کرنا ہے۔ گلاب کے پھول اور ہیرے کی ایک انگوٹھی کی طلب اور خواہش کو کس طرح اس دن کے ساتھ وابسطہ کرنا ہے۔ اور انس و چاہت و پیار اور محبت کو غیر محسوس طریقے سے کس طرح کاروباری مقاصد کے تابع کرنا ہے۔ ویلنٹائن ڈے آج ایک ایسی صنعت کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ جس سے ہزاروں لاکھوں افراد کا روزگار بندھ گیا ہے۔ نامی گرامی تجارتی ادارے الفاظ کے ایسے جادوگروں کی مدد حاصل کرتے ہیں جو ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ان کی پروڈکٹس کو اس طرح پیش کریں کہ انسان ویلنٹائن ڈے کے دن انہیں پانے کی شدید خواہش کرے۔ موبائل فون پر ایسے پیغامات ترتیب دئیے جاتے ہیں کہ جنہیں شئیر کرنے پر ہی موبائل کمپنیاں کروڑوں روپے کما لیتی ہیں۔ بظاہر دیکھا جائے تو دنیا کے ان معاشروں کو جہاں قدریں تلپٹ ہو رہی ہیں۔ رشتوں کا احترام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ اور محرومیوں کا احساس زور پکڑ رہا ہے۔ ویلنٹائن ڈے ایک ایسے معاشروں میں رہنے والوں کو خوش ہوا کا ایک جھونکا محسوس ہوتا ہے۔ جب کہ یہ خشک ہوا کا جھونکا نہیں۔ ایک وقتی خط ہوتا ہے جو پانی کے بلبلے کی طرح نمو دار ہوتا ہے۔ اور لمحے میں معدوم ہو جاتا ہے۔ ویلنٹائن ڈے میں مغرب میں جنم لیتے ہو ئے خود کو ان ایام کی فہرست میں نمایاں و ممتاز کروایا تھا۔ جو کسی نہ کسی موضع کی یاد آوری کے حوالے سے اہم قرار دئیے گئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس کو موضوع کی اہمیت اپنی جگہ ساقط رہتی ہے۔ جبکہ اسے منانے کے نتیجہ میں جو کاروباری سرگرمیاں متحرک ہوتی ہیں۔ وہ یقیناًحیران کن ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ اور غیر ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس دن کے اسیر دکھائی دیتے ہیں۔ مغرب کو ان کو منانے کی بات تو سمجھ آتی ہے۔ کہ مغرب کی ترقی اور تہذیبی احساس اساطیر الاولین پر استوار ہے۔ لیکن اسلامی ممالک میں اس دن کو پذیرائی ملنا یقیناًاچمبے اور فکر کی بات ہے۔ اس لئے کہ ان ممالک کے پاس ایک آفاقی پیغام حیات ہے۔ ایک ٹھوس طرز زندگی ہے۔ اور ایک ایسا نظام ہے کہ جس کی بنیاد ہی محبت و یگانت پر رکھی ہوئی ہے۔ اسلامی ممالک میں سینٹ ویلنٹائن ڈے کی یاد منانا اس قصےّ کی یاد دلاتا ہے جو قرآن حکیم میں بیان کیا گیا ہے۔ حضرت موسیٰ ؑ کی قوم کا آزادی حاصل کرنے کے بعد ایک ایسی بستی سے گزر ہوا یہاں کے لوگ مختلف اصنام کی پوجا کرتے تھے۔ قوم میں حضرت موسیٰ ؑ سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ ان اصنام میں سے کچھ اپنے ساتھ لیجانا چاہتے ہیں۔ انسانی فطرت کی اسی کمزوری سے مغرب کے تاجروں نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ایسے کاروبار کی بنیاد رکھی جسے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی پکڑ میں لے لیا۔وطن عزیز میں اس دن کو گہما گہمی ایک کاروباری مشغلہ ہونے کے علاوہ اس ذہنی پسماندگی اور کم علمی کا نتیجہ دکھائی دیتی ہے کہ جس نے ہماری قوم کو مدت سے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ آزادی کے 70برس گزرنے کے باوجود آزادی ایک سیراب دکھائی دیتی ہے۔ اس قوم کے مرد و خواتین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کہ زندگی کی ریت گھڑی پر وہ گہری نظر رکھیں اور سکتی ریت کے ذرے ذرے کا حساب کریں نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا بالخصوص خیال رکھیں اور زندگی کے حقائق کو اس طرح واضح کریں کہ سینٹ ویلنٹائن کسی بھی روپ میں ان کے سامنے آئے اور وہ مرعوب نہ ہوں۔ اور اسلامی کلچر کے تحت اپنی زندگیوں کو استوار کریں۔۔

ایم افضل چوہدری

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.