لیہ ۔ ڈسٹرکٹ واش کوارڈینیشن کیمٹی کا دوروزہ ٹریننگ سیشن ،ڈی سی او نے افتتاح کیا
لیہ( صبح پا کستان )ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے چار ...
لیہ( صبح پا کستان )ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے چار ...
لیہ(صبح پا کستان)ایس ایچ او کوٹ سلطان کی کاروائی ، بہاولنگر قتل کے مقدمے میں مجرم اشتہاری گرفتار،مجرم اشتہاری سے ...
لیہ(صبح پا کستان)آئی جی پنجاب کے حکم پر مالخانہ جات کی انسپکشن،15سالہ ریکارڈکی انسپکشن گزشتہ سال ہی مکمل کرلی گئی ...
لیہ(صبح پا کستان)چک احاطہ کا دیرینہ تنازعہ 10افراد نے مل کر 1شخص کو قتل کر دیا ،تھانہ فتح پور میں ...
لیہ( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ چودھری ظفراقبال نعیم نے کہا ہے ڈسٹرکٹ کورٹس لیہ سے مقدمات کے ...
لیہ(صبح پا کستان)سوئمنگ پول میں نہاتے دو سگے بھائی ڈوب گئے، ایک جاں بحق دوسرے کو بچا لیا گیا، زخمی ...
AWARAN – At least five suspected militants were killed in Balochistan’s Awaran district on Sunday. According to media reports, security ...
ڈی سی او لیہ اور چوک اعظم کے سنگین حل طلب مسائل تحریر ۔۔ محمد عمر شاکر رمضان المبارک کی ...
ایوان ادب کوٹ سلطان کوٹ سلطان(صبح پا کستان )ادب کی خدمت اور نوجوان شعرا کی رہنمائی کے لئے ایوان ادب ...
لیہ( صبح پا کستان )ضلع لیہ کے پانچ سستے رمضان بازاروں میں فول پروف سیکوڑٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails
لیہ( صبح پا کستان )ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے چار سو ملین روپے کی لاگت سے ٹائلٹس بلاکس کی فراہمی کے پرا جیکٹس کے تحت ضلع لیہ کے 726گاوں کے 186825گھروں میں ٹائلٹس کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کیا جارہا ہے جس کے حصول کے لیے تمام سٹیک ہولڈرزاپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشار ہو کر انجام دیں تاکہ صاف ستھرئے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ واش کوارڈینیشن کیمٹی کے دوروزہ ٹریننگ سیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ٹریننگ سیشن میں سیکرٹری کمیٹی ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجیرنگ ملک محمد سلیم ،ای ڈی او تعلیم محمد منشا میو،ائے ڈی ایل جی محمد یوسف کلیم ،ڈی او سوشل ویلفیرغلام مصطفی ،سی ڈی سی آفیسر غلام شبیر،ایس ڈی او جواد کلیم ،محمد رضا خان ،ماہ حسنین شہزاد ،محمد عمران ذکی،سیف اللہ ،مائرہ خورشید،سمیرا احمد،ڈاکٹر فاروق و دیگر نے شرکت کی۔ٹریننگ سیشن میں ماسڑ ٹرینرسید فرخ رضاو سیف الرحمان نے ملٹی میڈیا کے زریعے شرکاء کو واش کمیٹی کی اہمیت و افادیت کارکردگی ،دائرہ اختیار، صحت و صفائی کے لیے آگاہی،ایم ڈی جی ٹارگٹ و اچیومنٹ ،او ڈی سٹیٹس برائے ویلجز ،اُٹھائے گئے اقدامات ،ایکشن پلان،پلاننگ اینڈمینجنٹ،سٹیک ہولڈر کی ذمہ داریاں،ضلع و صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل،اور 2020تک صوبہ بھر کے تمام 25914گاوں میں ٹائلٹ بلاک کے منصوبے کی تکمیل اور پنجاب پھر میں او ڈی سٹیٹس کے سترہ فی صد کو 2020تک صفر فی صد تک لانے ایسے امور کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفینگ دی۔ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے واش کمیٹی ٹریننگ سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ تمام گاوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،ہیلتھ ایجوکیشن کے ذریعے بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لیے متعلقہ محکمے سرگرم عمل ہیں اور ضلع بھرکے ویلجز میں ٹائلٹ بلاک کی فراہمی کے لیے غیر سرکاری تنظیموں ،پبلک ہیلتھ انجیرنگ ،لوکل گورنمنٹ اقدامات عمل میں لارہی ہے اور مرحلہ وار ضلع بھر کے تمام ویلجز میں ٹائلٹ بلاکس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے اس سلسلہ میں پلان پاکستان کی آگاہی مہم کو صاف ستھرئے و بیماریوں سے پاک ماحول کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ۔
