لیہ(صبح پا کستان)ایس ایچ او کوٹ سلطان کی کاروائی ، بہاولنگر قتل کے مقدمے میں مجرم اشتہاری گرفتار،مجرم اشتہاری سے اسلحہ ناجائز برآمد،مجرم اشتہاری کوپناہ دینے والے کیخلاف بھی مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکوٹ سلطا ن نے کاروائی کرتے ہوئے بہاولنگرکے رہائشی مقصود نامی شخص کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے رپیٹر،پسٹل اور ایمونیشن برآمدکرکے ملزم کیخلاف اسلحہ ناجائز آرڈیننس کے تحت 02الگ الگ مقدمات درج کئے گئے جبکہ مجرم اشتہاری کوعلاقہ تھانہ کوٹ سلطان میں پناہ دینے والے رشیداحمد کیخلاف بھی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 216کے تحت علیحدہ سے مقدمہ درج کرلیاگیا ایس ایچ او کوٹ سلطان نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انٹیروگیشن کے دوران سامنے آیاہے کہ ملزم تھانہ صدرچشتیاں ضلع بہاولنگر میں درج مقدمہ نمبر318تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/324/34میں مجرم اشتہاری ہے اور بہاولنگرپولیس کو مطلوب ہے انھوں نے کہا کہ علاقے کا امن خراب کرنے والے عناصر سے کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اورسماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجارہاہے ملزم سے مزید بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔