چار سدہ میں سیشن کورٹ کے گیٹ پرخود کش دھماکہ ،6 افراد شہید ،20زخمی ،سیکیورٹی فورسز اور حملہ آورں کی فائرنگ کے تبادلے میں دودہشت گرد مارے گئے
چارسدہ ( مانیٹرننگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں دہشت گردوں نے سیشن کورٹ کو حملے کا نشانہ بنا ...
چارسدہ ( مانیٹرننگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں دہشت گردوں نے سیشن کورٹ کو حملے کا نشانہ بنا ...
چوبارہ (صبح پا کستان) ایڈیشنل سیشن جج لیہ مہر محمد سیال شور کوٹ کے قریب ہو نے والے ٹریفک حادثہ ...
حسد کا موثر ترین علاج تحریر: افضال احمد حسد کی حقیقت یہ ہے کہ ایک شخص نے دوسرے کو دیکھا ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر حکومت پنجاب کی طرف سے ٹرک ڈرائیورز کے مفت ...
لیہ(صبح پاکستان) پی آئی پی آئی پراجیکٹ کے تحت لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی جاری ، قرعہ اندازی کی تکمیل ...
لیہ (صبح پاکستان )ڈاکٹر نعیم کلاسرا مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے آج( منگل )کو ان کے آبائی بستی جیسل کلاسرا ...
لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانیوں کے قاتل ہیں وطن دشمنوں اور ...
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان)کروڑ لعل عیسن میں ہیجڑوں کا راج،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ،عریاں لباس زیب تن ...
جمن شاہ (صبح پا کستان)مقامی حکومتیں فعال، بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام چلنے والے ادارے فنڈز کی عدم فراہمی پر ...
لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، پنجاب ...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...
Read moreDetailsچارسدہ ( مانیٹرننگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ میں دہشت گردوں نے سیشن کورٹ کو حملے کا نشانہ بنا یا اور خود کش دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں6 افراد شہید جبکہ 20زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جس سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہو گیا ۔کالعدم تنظیم جماعت الحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔
ڈیلی پاکستان آن لائن کے مطابق چارسدہ کے علاقے تنگی میں واقع کچہری کو دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنا یا ،تین حملہ آور سیشن کورٹ آئے جن میں سے ایک نے کچہری کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے کچہری کے اندر داخل ہو گئے ۔سیکیورٹی فورسز نے دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کردیا ۔دہشت گردوں کے حملے اور خود کش دھماکے کے نتیجے میں6 افراد شہید اور 20زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کر کے کچہری میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو بھی سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ۔ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا یا جس کے بعد سیشن کورٹ کی حدود کے اندر دو دہشت گرد داخل ہوئے جنہیں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے کچہری کو دہشت گردوں سے کلیئر کر کے سرچ آپریشن بھی کیا جبکہ دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کو پکڑنے کے لیے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔صوبائی وزیر صحت شہرام ترکی کا کہنا ہے کہ پشاور اور چارسدہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں ۔ sources.. http://dailypakistan.com.pk/national/21-Feb-2017/530571