لیہ ۔ میونسپل کمیٹی عملہ کی کاروائی جی ٹی ایس اڈا پر غیر قانونی پلازہ کی تعمیر بذریعہ پولیس رکوادی،سامان قبضہ میں لے لیا ، پلاٹ کی ملکیت کے تعین تک ناجائزتعمیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی  ۔چیئرمین حافظ جمیل احمد خان
لیہ ۔پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لیہ کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاج ، حکومت پنجاب نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر کام چھوڑ ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے ،احتجاجی ریلی سے صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری،ضلعی صدر احسان اللہ سیال،محمد حنیف محسن،ملک غلام مصطفیٰ خان،ملک محمد اشفاق،مس کنول شہزادی،اعجاز احمد،شفیق گجر ،محمد صفدر اور چیئرمین نرسنگ سٹاف ایسو سی ایشن مس عابدہ علوی کاخطاب
چوک اعظم ۔ شہر کااکلوتا حسنین چلڈرن پارک عدم توجہی کے سبب بھوت بنگلہ بن گیا ،گندگی کے ڈھیر،دیواریں منہدم ،ٹوٹے جھولے ،پانی کی عدم فراہمی سوکھے درخت ،لائیٹیں غائب ،رات کے اندھیرے میں منشیات فروشی کا دھندہ  عروج پر ، کوئی ہے پرسان حال ؟
لیہ ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف بہت جلد لیہ تونسہ پل کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، میگا پراجیکٹ سے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور علاقہ میں خوشحالی آئے گی ،ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری ، ممبر قومی اسمبلی کا سمرا نشیب میں لیہ تونسہ پل کی  مجوزہ سائیٹ کا دورہ ، این ایچ اے حکام اور ڈپٹی کمشنر بھی ہمراہ تھے
ڈیرہ غازی خان۔میو نسپل کارپوریشن کا اجلاس ،واٹر سپلائی اور ڈسپوزل ورکس وغیرہ سے متعلق ایمرجنسی نوعیت کے کاموں کوفی الفور پایہء تکمیل کئے جانے کی منظوری
Page 648 of 875 1 647 648 649 875