لاہور ۔(مانیٹرننگ ڈیسک ): محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کردی، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے پنجاب کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے کے مطابق پرائمری، ایلیمنٹری اور سینئر سکول ٹیچرز کے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل سال 2016 میں گرمیوں کی چھٹیوں میں اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھائی گئی تھی۔ پابندی کے باوجود اساتذہ کے تبادلے کرنے پر متعلقہ افسران کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
source..
http://city42.tv/latest-news/2017/04/22/school-education-department-imposes-ban-on-teachers-transfers/