ڈی پی او لیّہ محکمہ پولیس کا ایک منفرد قابل فخر روشن کردار
ڈی پی او لیّہ محمد وسیم گجر کی انسان دوست کاوشوں کے سبب لیّہ ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے...
ڈی پی او لیّہ محمد وسیم گجر کی انسان دوست کاوشوں کے سبب لیّہ ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے...
لیہ( ) ٹریفک وارڈن کا غلط پارکنگ پر شہری کا چالان ، ٹریفک وارڈن کوگالم گلوچ کرنے ،وردی اور چالان...
لیّہ ( صبح پاکستان ) سابق ایم پی اے تحریک استحکام پاکستان کے مرکزی رہنما سید رفاقت علی گیلانی کے...
لیہ {صبح پا کستان }لیہ کے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے سرگرم دھنک آرگنائزیشن نے...
لیہ۔( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنرامیرا بیدار کی زیرصدارت پنک گالاکے حوالے سے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل...
ڈی جی خان۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ...
ضلع لیہ صرف ضلع زرعی ضلع ہونے کی وجہ سے معاشی اعتبار سے انتہائی کمزور اور معاشی بدحالی کا شکار...
یہ سو چتے سو چتے مجھے ایک بار پھر نیند نے آ دبو چا اور میں گھوڑے بیچ کر سو...
واشنگٹن:نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، وہ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں، اور...
لیہ ( صبح پا کستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ضلع لیہ کادورہ متوقع ہے اس حوالے سے...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsڈی پی او لیّہ محمد وسیم گجر کی انسان دوست کاوشوں کے سبب لیّہ ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے سگے بھائیوں کے وارثان کی امداد کا سلسلہ جاری محکمہ پولیس اور سول سوسائٹی کے مخیر افراد کی طرف سے دی جانے والی امداد دس لاکھ کے عطیات کے بعد ستر لاکھ روپے ہو گئی ..
گزشتہ دنوں لیّہ کوٹ ادو روڈ پر ہونے والے ایک المناک حادثہ میں چوک سرور شہید کے رہائشی تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے , ہمارے ہاں حادثات کوئی انہونی خبر نہیں اے روز ایسی خبریں پڑھنے اور سننے کو ملتی رہتی ہیں , گزشتہ د نون بلوچستان سے اپنے گھروں کو واپس آنے والے لیّہ کے مزدور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ,لیّہ والوں نے ایک ہی وقت میں چار جنازے پڑھے ارباب اقتدار کے ایوانوں سے دہشت گردی کا شکار ہونے والے بے گناہ مزدوروں کے سوگوار خاندانوں کی امداد و بحالی کے اشارے بھی ملے لیکن تا ہنوز دلی دور است .
ہونے والے حادثہ میں تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد کی ہلاکت کی خبر نے پورے وسیب کو غم زدہ کر دیا . سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سفید کفن میں لپٹی تین نوجوان بیٹوں کی میتوں کے سرہانے دیوار سے ٹیک لگاے نڈھال اور غم زدہ باپ کی خاموش تصویر نے اس المناک حادثہ کے دکھ , بے بسی اور غم کے زخم کو اور گہرا کر دیا . ایسے مایوس کن حالات میں نوجوان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ایک منفرد مثال قائم کی .
ڈی پی او نے نہ صرف اس بوڑھے باپ کو گلے لگایا یتیم بچوں کو اپناییت کا احساس دلایا بلکہ لیّہ کی سول سوسائٹی کے تعاون سے اکٹھی کی جانے والی 60 لاکھ کی خطیر رقم بھی ہونے والے اس خونین حادثہ میں جان بحق نوجوان مزدوروں کے سوگوار خاندانوں میں تقسیم کی .
ڈی پی او لیّہ محمد وسیم گجر نے 60 لاکھ کی خطیر رقم متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کر بعد بھی بھلای اور بحالی کا یہ مشن جاری رکھا .
متاثرین خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نہ صرف مزید دس لاکھ کے نقد عطیات متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کے گے بلکہ بچوں کے لئے ماہانہ تعلیمی وظائف اور گھر تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ..
یقیننا ہمارے سماج اور ہماری سوسائٹی کو انہی روشن خوبصورت انسان دوست رویوں کی ضرورت ہے ..اپنے حصے کا دیا جلانے پر ڈی پی او محمد علی وسیم اور لیّہ سول سوسائٹی کے قابل قدر سپوت لیّہ وسیب کا قابل فخر خوبصورت اور روشن چہرہ ہیں .