ڈی پی او لیّہ محمد وسیم گجر کی انسان دوست کاوشوں کے سبب لیّہ ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے سگے بھائیوں کے وارثان کی امداد کا سلسلہ جاری محکمہ پولیس اور سول سوسائٹی کے مخیر افراد کی طرف سے دی جانے والی امداد دس لاکھ کے عطیات کے بعد ستر لاکھ روپے ہو گئی ..
گزشتہ دنوں لیّہ کوٹ ادو روڈ پر ہونے والے ایک المناک حادثہ میں چوک سرور شہید کے رہائشی تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد جان بحق ہوگئے , ہمارے ہاں حادثات کوئی انہونی خبر نہیں اے روز ایسی خبریں پڑھنے اور سننے کو ملتی رہتی ہیں , گزشتہ د نون بلوچستان سے اپنے گھروں کو واپس آنے والے لیّہ کے مزدور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ,لیّہ والوں نے ایک ہی وقت میں چار جنازے پڑھے ارباب اقتدار کے ایوانوں سے دہشت گردی کا شکار ہونے والے بے گناہ مزدوروں کے سوگوار خاندانوں کی امداد و بحالی کے اشارے بھی ملے لیکن تا ہنوز دلی دور است .
ہونے والے حادثہ میں تین سگے بھائیوں سمیت چار افراد کی ہلاکت کی خبر نے پورے وسیب کو غم زدہ کر دیا . سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سفید کفن میں لپٹی تین نوجوان بیٹوں کی میتوں کے سرہانے دیوار سے ٹیک لگاے نڈھال اور غم زدہ باپ کی خاموش تصویر نے اس المناک حادثہ کے دکھ , بے بسی اور غم کے زخم کو اور گہرا کر دیا . ایسے مایوس کن حالات میں نوجوان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ایک منفرد مثال قائم کی .
ڈی پی او نے نہ صرف اس بوڑھے باپ کو گلے لگایا یتیم بچوں کو اپناییت کا احساس دلایا بلکہ لیّہ کی سول سوسائٹی کے تعاون سے اکٹھی کی جانے والی 60 لاکھ کی خطیر رقم بھی ہونے والے اس خونین حادثہ میں جان بحق نوجوان مزدوروں کے سوگوار خاندانوں میں تقسیم کی .
ڈی پی او لیّہ محمد وسیم گجر نے 60 لاکھ کی خطیر رقم متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کرنے کر بعد بھی بھلای اور بحالی کا یہ مشن جاری رکھا .
متاثرین خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں نہ صرف مزید دس لاکھ کے نقد عطیات متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کے گے بلکہ بچوں کے لئے ماہانہ تعلیمی وظائف اور گھر تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ..
یقیننا ہمارے سماج اور ہماری سوسائٹی کو انہی روشن خوبصورت انسان دوست رویوں کی ضرورت ہے ..اپنے حصے کا دیا جلانے پر ڈی پی او محمد علی وسیم اور لیّہ سول سوسائٹی کے قابل قدر سپوت لیّہ وسیب کا قابل فخر خوبصورت اور روشن چہرہ ہیں .