غازی میڈیکل کالج میں ”نئے رنگ 2025” کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ آرٹ نمائش ختم ہو گئی
ڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان): غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں ''نئے رنگ 2025'' کے عنوان سے منعقدہ...
ڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان): غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں ''نئے رنگ 2025'' کے عنوان سے منعقدہ...
لیہ۔( صبح پاکستان )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرآفس نزد واپڈا آفس لیہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں...
ڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان ): کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب...
فیصل آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا...
چوک اعظم {صبح پا کستان } ایس پی سرکل چوبارہ محبوب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پریس کلب چوک اعظم...
وزارت خزانہ کپاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، اس معاہدے کا مقصد دو...
کروڑلعل عیسن (حافظ خلیل سے) فتح پور میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس کی نگرانی اسسٹنٹ...
لیہ،( صبح پاکستان ) زرعی گریجویٹس کے لئے ایک سالہ پیڈ انٹرنشپ کے حوالے سے یونیورسٹی آف لیہ اور محکمہ...
لاہور: (ویب ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید دستی کی درخواست پر این اے 175...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان): غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان میں ''نئے رنگ 2025'' کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ آرٹ نمائش اختتام پذیر ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، فن پاروں کا معائنہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔نمائش میں پرنسپل غازی میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال سعید، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، معروف پینٹرز، اساتذہ، اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نمائش میں پنجاب بھر کے مختلف میڈیکل کالجز بشمول نشتر، بہاولپور، لاہور، اور رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے 2000 سے زائد فن پارے پیش کیے گئے۔ کیلیگرافی، آئل پینٹنگ، پنسل ورک، فوٹوگرافی، سکچز، ڈریم والز سمیت دیگر اصناف کے خوبصورت فن پارے شرکاء کی توجہ کا مرکز رہے۔ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے بغیر کسی باقاعدہ تربیت کے جس فنی معیار کا مظاہرہ کیا ہے وہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال سعید نے بتایا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔تقریب میں معروف آرٹسٹ منور محی الدین نے اپنے فن پارے بطور تحائف ڈپٹی کمشنر، پرنسپل اور دیگر مہمانوں کو پیش کیے۔ڈپٹی کمشنر نے نمائش کے دوران غزہ، فلسطین کے مظلوم بھائیوں کی امداد کے لیے قائم عطیہ کاؤنٹر کا بھی معائنہ کیا اور کارڈز خرید کرامداد میں حصہ لیا۔نمائش کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور اسے طلبہ کی فنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع قرار دیا گیا۔