کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا 77 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت ...
پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت ...
لاہور ( ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک پر ظلم کا نظام ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، ...
واشنگٹن: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے تمام ممالک کو تعمیری کردار ...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) ...
(ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن ...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی، معاشی مسائل اور ملک کے اندر موجود تفریق کے خاتمے پر زور دیتے ...
لاہور ۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ اور ...
لا ہور ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آرمی چیف ...
لاہور۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی کے ...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsپاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج قومی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران آزاد کشمیر کے تلپترہ سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
مادرِ وطن کے دفاع میں ان کی بے مثال بہادری اور قربانی نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔
کیپٹن سرور کی جرأت و شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک افواج نے ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا ہے۔ آج ان کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹن سرور شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، ان کی بہادری اور مادرِ وطن سے وفاداری کی داستان نئی نسل کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ جگاتی ہے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے لیے جان قربان کر دینا ہمارا طرۂ امتیاز ہے، کیپٹن سرور شہید کی شہادت ہماری تاریخ کا روشن باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
ملک بھر میں کیپٹن سرور شہید کے یومِ شہادت پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں ان کے عظیم کارناموں کو یاد کیا جا رہا ہے۔ قوم آج اپنے اس عظیم ہیرو کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہے۔