کوٹ سلطان ۔ وزیر اعلی پنجاب جاگیردار چیئر مین کے مظالم کے خلاف نوٹس لیں
ڈرائیور پٹہ دار میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں کوٹ سلطان(مہر سرفراز واندر سے )سیاسی نشے سے چور جاگیردار چیئر ...
ڈرائیور پٹہ دار میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں کوٹ سلطان(مہر سرفراز واندر سے )سیاسی نشے سے چور جاگیردار چیئر ...
چوک اعظم( صبح پا کستان)دوسرے امیدوار کی جگہ انگلش کا پیپر دینے والا طالبعلم سپرنٹنڈنٹ نے پکڑ لیا ۔سکول کے ...
APML چوک اعظم(صبح پا کستان) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمدثاقب ملانہ کی آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت،جاگیردارانہ اور کرپٹ ...
President Mamnoon Hussain will address the joint session of the parliament on Wednesday, marking the beginning of the new parliamentary ...
محمد ایوب انصاری لیہ(صبح پا کستان)صوبائی نائب صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوی ایشن پنجاب محمد ایوب انصاری نے ضلع لیہ میں ...
ڈی او سی محبوب احمد لیہ (صبح پا کستان) صارفین کو ما ہ صیا م کے دوران معیاری اشیا ء ...
health walk for awareness لیہ (صبح پا کستان )ضلع لیہ میں 4جو ن تک جا ری ما ں بچے کی ...
جسارت خیالی لیہ(صبح پاکستان) معروف انقلابی شاعر جسارت خیالی کا تیسرا شعری مجموعہ شائع ہو گیا ہے،احباب کی مبارک بادیں، ...
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) کوٹ سلطان کے نواح میں دریائے سندھ کے کنارے عارضی طور پر بنائے گئے حفاظتی ...
LONDON – Prime Minister Nawaz Sharif will chair a meetings of Federal Cabinet on budget and National Economic Council via ...
لاہور۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف بزرگ صحافی و’’ اردو ڈائجسٹ‘‘ کے مدیرالطاف حسن قریشی کے انتقال پر...
Read moreDetails
کوٹ سلطان(مہر سرفراز واندر سے )سیاسی نشے سے چور جاگیردار چیئر مین نے فصل اٹھانے سے قبل ٹھیکہ کی رقم پوری ادا نہ کرنے پر غریب پٹہ دارکی کروڑوں روپے کی تربوز کی فصل نہ اٹھانے دی، کروڑوں روپے کے تربوز پڑے پڑے خراب ہو گئے جبکہ تربوز سے لوڈ ٹرکوں کو چیئر مین کے غنڈوں نے روک کر ڈرائیوروں کو مبحوس کر لیا، پٹہ دار نے ڈی پی او لیہ کو انصاف کے لئے درخواست گزار دی۔ تفصیل کے مطابق ڈھول والی پل کے نشیبی علاقہ موضع خان والا میں جاگیر دار یوسی چیئر مین بیٹ وساوا شمالی سردار سبط حسن خان تنگوانی سے لیہ کے رہائشیوں خادم حسین ، منظور حسین نے پٹہ پر 55ایکٹر زمین حاصل کی جس کے پٹہ کی رقم کا اشٹام کرایا گیا اور فصل اٹھانے کے بعد پٹہ کی رقم کی ادائیگی کو مشروط کیا گیا۔ دوسال سے زمین کاشت کرنے والے پٹہ داران نے امسال جب 55ایکٹر پر کاشت تربوز کی تیار فصل اٹھانے کی کوشش کی تو چیئر مین سردار سبط حسن تنگوانی نے غریب پٹہ داران کو فصل اٹھانے سے روک دیا، بعدازاں مقامی سیاسی افراد اور چیئر مین کے چچا سابق امیدوار ایم پی اے و تحریک انصاف کے رہنما سردا ر جانی خان تنگوانی و دیگر بااثر افراد کی پٹہ داران نے منتیں ، ترلے کئے کہ ہمیں فصل اٹھانے دی جائے مگر تیار فصل کو بیس روز گزرنے کے باوجود تربوز نہ توڑنے دیئے گئے اور کروڑوں روپے کے تربوز زمین پر ہی خراب ہو گئے۔تین روز قبل چیئر مین نے قبل از معاہدہ دو لاکھ روپے پٹہ کی ا دائیگی اور تین خالی چیک دینے پر تربوز توڑنے کی بات مانی تو پٹہ داروں نے معاہدہ کے مطا بق دو لاکھ روپے ایڈوانس اور تین بلینک چیک دے دیئے جس کے بعد پانچ ٹرکوں کر تربوز توڑ کر منڈیوں میں لے جانے کے لئے لایا گیا جبکہ تربوز سے لوڈ ٹرک منڈیوں کے لئے جانے لگے تو جاگیر دار چیئر مین کے حکم پر غنڈوں نے ٹرکوں کوروک کر ڈرائیور و عملہ کو شدید مبحوس کر لیا ۔ تین روز سے مبحوس ٹرک ڈرائیور بھوکے پیاسے کسی مسیحا کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ پٹہ داران نے جاگیر دار چیئر مین کے ظلم و جبر کے خلاف جب گزشتہ روز ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا کو کارروائی کے لئے درخواست دی تو ڈی پی او نے ڈی ایس پی کومعاملہ کی تفتیش کرنے کا حکم دیا۔ میڈیا ٹیم کے موقع پر پہنچنے پر ٹرک ڈرائیور نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ٹرک زبردستی روکے گئے ہیں اور ہمیں بھوکا پیاسا رکھا جا رہاہے۔ انہوں نے بتایا کہ کروڑوں روپے کا تربوز تباہ ہو چکا ہے جبکہ ان کے ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ پٹہ داروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ فصل کے تیار ہونے میں وہ گھر کا سب کچھ بیچ چکے ہیں اب ان کو فصل نہ اٹھانے دی گئی جس سے ان کے کروڑوں روپے تباہ ہو چکے ہیں جس پر وزیر اعلی پنجاب جاگیردار چیئر مین کے مظالم کے خلاف نوٹس لیں اور ان کو انصاف دلائیں ورنہ وہ خودکشی پر مجبو رہو جائیں گے۔
