کروڑ لعل عیسن ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانپ سے ڈسے نوجوان کی ہلاکت ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد انکوائری آفیسر مقرر
کروڑ لعل عیسن ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانپ سے ڈسے نوجوان کی ہلاکت ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ...
کروڑ لعل عیسن ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانپ سے ڈسے نوجوان کی ہلاکت ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ...
لیہ ۔دریائی کٹاؤ روکنے کے لئے ڈیڑھ کروڑ کی لا گت سے سٹڈ بند تعمیر کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر ...
میں نے اپنی زندگی میں ایسے بہت سے لکھنے والے دیکھے ہیں وہ جو لکھتے ہیں کرتے اس کے برعکس ...
لیہ(صبح پا کستان) ضلع بھر میں انسداد پولیوکی تین روزہ قومی مہم26ستمبرسے29ستمبرتک جاری رہے گی اور اس دوران پانچ سال ...
لیہ( صبح پا کستان)لیہ کے نشیبی علاقوں میں دریائے سندھ کے مسلسل کٹاؤ اور تباہ کاریوں کے براہ راست جائزہ ...
لیہ چوک اعظم سڑک کا منصوبہ ایم پی اے کا نہیں سی ایم کا ہے اور وزیر اعلی صوابد یدی ...
فتح پور (صبح پا کستان)زہریلا ملک شیک پینے سے 8افراد کی حالت خراب ، ہسپتال منتقل ۔مذکورہ افراد کی حالت ...
لیہ(صبح پا کستان)محکمہ صحت پنجاب نے چلڈرن سپشلسٹ ،سابق ای ڈی او صحت لیہ ،سابق ایم ایس ڈاکٹر خالد نعیم ...
حکومت دریائے سندھ کے متاثرین کی آباد کاری اور کٹاؤ سے تحفظ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔ ...
لاہور۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف بزرگ صحافی و’’ اردو ڈائجسٹ‘‘ کے مدیرالطاف حسن قریشی کے انتقال پر...
Read moreDetailsکروڑ لعل عیسن ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سانپ سے ڈسے نوجوان کی ہلاکت ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد انکوائری آفیسر مقرر
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑمیں سانپ سے ڈسے نوجوان کی ہلاکت ،محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا20یوم کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لیہ کی دو رکنی ٹیم انکوائری کیلئے کروڑ ہسپتال پہنچ گئی تفصیل کے مطابق تقریباًتین ہفتہ قبل سانپ کے ڈسنے سے ایک نوجوان کامران بعمر تقریباً20سال تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کروڑ لایا گیا جو مناسب علاج معالجہ نہ ہونے کی بنا پر ہسپتال میں کئی گھنٹے داخل رہنے کے بعد دم توڑ گیا واقع کی میڈیا میں رپورٹ ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر سید مختیار حسین سید نے نوجوان کامران کی موت کی تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فیصل آباد ڈاکٹر زاہد ملک کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کر لی،ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کی طرف سے انکوائری آفیسر نامزد کرنے کی اطلاعات پر محکمہ صحت لیہ نے جھرجھری لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیہ ڈاکٹر ہاشم خان اور ایم ایس چوک اعظم ہسپتال ڈاکٹرمحمد یوسف پر مشتمل دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے دو رکنی انکوائری کمیٹی نے گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑ پہنچ کر کامران کی موت کی انکوائری کا آغاز کر دیا غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دو رکنی انکوائری کمیٹی نے ڈیوٹی ڈاکٹر پرویز انور اور دیگر سٹاف ممبران سے معلومات لیں اس ضمن میں ایم ایس کروڑ ڈاکٹر محبوب احمد قریشی سے رابطہ کیا تو انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کمیٹی نے بیانات قلمبند کئے ہیں تاہم رپورٹ کا کچھ علم نہ ہے۔