لیہ ۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونعیم اللہ بھٹی نے صدارت کی
لیہ(صبح پا کستان )صارفین کو اشیائے خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر اور کوالٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر فراہمی کو ...
لیہ(صبح پا کستان )صارفین کو اشیائے خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر اور کوالٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر فراہمی کو ...
لیہ(صبح پا کستان)انجمن تاجران کے صدر ملک مظفر اقبال دھول کی قیادت میں وفد نے چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ ...
ISLAMABAD: Minister of State for Information, Broadcasting and National Heritage Marriyum Aurangzeb said on Friday that cases in the courts ...
لیہ(صبح پا کستان ) محکمہ داخلہ پا کسدتان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک نو ٹیفکیشن کے مطا بق ...
لیہ ۔ (صبح پاکستان) پوسٹ گریجوایٹ کالج کے سالانہ سپورٹس کی آختتامی تقریب آج کالج ہذا میں منعقد ہو گی ...
کوٹ سلطان(صبح پا کستان) ٹھیکیدار کی پھرتیاں ،سڑک کی تعمیر کے لیے محنت کشوں کی فصلات اجاڑ کی مٹی اٹھا ...
کوٹ سلطان(صبح پا کستان)دوکانداروں کے خلاف ناجائز جرمانے کرنے پر تاجروں کے احتجاج کے خلا ف درج مقدمہ کے خلاف ...
لیہ(صبح پا کستان) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں کو سبسڈائز نرخوں پرکھاد کی فراہمی ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہاہے کہ عوام کے جائز مسائل کے حل میں غیر ...
شادی آسان کروتحریک ،شادی بیاہ کے معاملات اوردعوت عام محمدصدیق پرہار siddiqueprihar@gmail.com اس تحریرمیں ہم ایسے موضوع پرلکھ رہے ہیں ...
لاہور{صبح پا کستان }وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ ہو این ”ورلڈ اربن فورم“...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان )صارفین کو اشیائے خورد نوش کی مقررہ نرخوں پر اور کوالٹی پر سمجھوتہ کیے بغیر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس و تاجر نمائندئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لائیں ۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونعیم اللہ بھٹی نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں جی اے آر ارشد احمد وٹو ،ڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ ،صدرانجمن تاجران لیہ ملک مظفر اقبال دھول ،صدر انجمن تاجران کروڑ حاجی مختیار حسین ،جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین ،صدر فلور ملز ایسوسی ایشن محمد اسلم خان ،محمد اقبال سمرا،صدر کریانہ ایسوسی ایشن علی جان ،سی او ایم سی کروڑ ممتاز حسین کلاچی ،ڈی ایف سی ذوالفقار علی ،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی ملک نوید اولکھ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بشیر حسین خان کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف اشیاے خورد نو ش کی رسد وطلب کے مطابق فراہمی اور آٹا ،چاول ،دال چنا،دال مسور ،دال ماش ،دال مونگی،کالا چنا،سفید چنا،سرخ مرچ ،بیسن چینی،گوشت ،دہی کے نئے نرخ مقرر کیے گئے۔اجلاس میں حاجی مختیار حسین نے مرغیوں کے کچر ئے سے آئل کی تیاری کی روک تھام ،علی جان نے گاڑیوں کی شہر میں داخلے کے نئے اوقات مقرر کرنے ،ایسے امور بارے میں آگاہ کیا۔مہر محمد اقبال سمرا نے انڈوں ،آلو ،ٹماٹر اور فروٹ کے نرخوں پر کنٹرول کرنے کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔اے ڈی سی تجاویز پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی نے کہا کہ صارفین کے معاشی حقوق کاتحفظ کرنے کے لیے مارکیٹ میں مقررہ نرخوں پر اشیاے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جائیں۔بعد ازاں حاجی مختیار حسین کے توجہ دلانے پر مرحوم ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راجہ افتخار حسین اور ڈی سی واجد علی شاہ کے مرحوم والد کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں۔
