لیہ ۔ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ایڈیشنل ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم سیال مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ، دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کر کے ملک دشمن عناصر کو شکست دی جاسکتی ہے۔ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمرالزمان
لیہ(صبح پا کستان) صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مہر احمد علی واندر نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ایڈیشنل ڈسڑکٹ ...
















قرآن خوانی کے بعد وکلاء سے خطاب کرتے ہو ئے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمرالزمان نے کہا کہ دہشت گردی کی موجود لہر کا مردانہ وار مقابلہ کر کے ہی مٹھی بھرملک دشمن عناصر کو شکست دی جاسکتی ہے جس کے لیے پوری قوم متحد ہے اور ڈسٹرکٹ جوڈیشنری کمپلیکس میں آنے والے آراکین جوڈیشنری ،وکلاء و عوام کی سیکورٹی کے لیے ڈسڑکٹ بار کی مشاورت سے بھر پور سیکورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جن پر عمل درآمد کے لیے معزر وکلاء بھر پور معاونت کا فریضہ سرانجام دیں ۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مہر احمد علی واندر نے بھی اراکین جوڈیشنری کو سیکورٹی کے لیے اپنے بھر پور تعاون و مشاورت کا یقین دلایا ۔