چوک اعظم(صبح پا کستان) معروف شاعر ’’ساجد سواگی کے نام ایک شام‘‘آج چوک اعظم پریس کلب بائی پاس میں منعقد ہو گی ۔تقریب کا اہتمام سانول سنگت اور پریس کلب کے اشتراک سے ہوگا۔تفصیل کے مطابق سرائیکی کے نامور شاعر ساجد سواگی کے اعزاز میں سانول سنگت چوک اور چوک اعظم پریس کلب کے اشتراک سے تقریب آج بروز ہفتہ شام 7بجے ملتان روڈ بائی پاس پر چوک اعظم پریس کلب کے ہال میں منعقد ہو گی ۔جس میں تمام مکاتبِ فکر کے نمائندہ افراد شرکت کریں گے ۔سانول سنگت چوک اعظم کے صدر محمد صابر عطاء نے بتایا کہ تقریب میں ساجد سواگی کی شخصیت پر گفتگو کی جائے گی ،محفلِ مشاعرہ میں نامور شعراء کرام کلام پیش کریں گے آخر میں محفلِ موسیقی منعقد ہو گی ۔جس میں نامور گلوکار احمد حسن ساگر اور ان کے ساتھی پرفارم کریں گے ۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







