راجن پور( صبح پا کستان )ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد کے ساتھ ملاقات کی اور ضلع کی ترقی اور عوامی مسائل زیر بحث لائے گئے ۔ڈپٹی اسپیکرنے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پروگرام جن میں لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی ،دیہی روڈز پروگرام اور ضلع راجن پور میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو محفوظ کرنے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ عوام دوستی کا ثبوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے اور انشاء اللہ آئندہ دنوں میں لوگوں کے پاس وسائل ہوں گے ۔مسائل کا خاتمہ کر دیں گے۔ضلع راجن پور کی ترقی میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔ہمیں عوامی مسائل اور ان کے دکھ درد زیادہ عزیز ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ لوگوں کو صاف پانی اور دیگرطبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ عوام کی خدمت میں دن رات مصروف ہے۔