ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)تمام ڈاکٹر ز قابل احترام ہیں درجہ چہارم کے کسی ملازم کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے انتقامی کاروئیاں بند کرکے جھوٹی ایف آئی خارج کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار پنجاب بھر میں وسیع کریں گے تالابند ی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار ٹیچنگ ہسپتال کے ضلعی صدر پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن عبدالغفار عابدقریشی ،چوہدری عبدالمجید،غلام مصطفی خان نے پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن اور درجہ چہارم کے زیرِ اہتمام ملازمین کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرکرانے پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی مظاہرین نے بازوپر سیاہ پٹیاں باندھ کر شدید نعرہ بازی کی مظاہرے میں درجہ چہارم اور پیرا میڈیکس کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی عبدالغفار عابد نے کہا کہ چند روز قبل ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں ڈاکٹر ز نے درجہ چہارم کے ملازم غضنفر حُسین ،عنصر عباس،اور فرقان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا پھر ایم ایس کو غلط گائیڈ کرکے الٹا ملازمین کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کروا دی انہوں نے کہا کہ اکثر ڈاکٹرز کا درجہ چہارم کے ملازمین سے رویہ ٹھیک نہیں ہے وہ انہیں انسان بھی نہیں سمجھتے ہم درجہ چہارم کے کسی اہلکارکی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے مقررین میں صدر درجہ چہارم یونین چوہدری عبدالمجید،جنرل سیکرٹری غضنفر حُسین ،ریاض احمد بھٹہ،سلیم بلوچ،سجا د سرور،ریاض احمد لغاری ،رحیم بخش کھوسہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال فریق بننے کی بجائے معاملہ کو فوری طور ی طور حل کروائیں ورنہ ہسپتال میں تالا بندی بھی کریں گے اور پنجاب بھر میں مظاہرے کی کال دیں گے ۔