راجن پور( صبح پا کستان )زراعت کی ترقی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کسانوں کی خوشحالی اور ترقی میں اربوں روپے کی سبسڈی پر زرعی آلات اور کھاد و بیج دے رہے ہیں ۔حکومت پنجاب کسانوں کو زرعی آلات میں پچاس فیصد کی سبسڈی دے کر کسان دوستی کا ثبوت دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مقامی ایم این اے سردار ڈاکٹر حفیظ کی دریشک کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے بھائی سردار یوسف خان دریشک نے کوٹ مٹھن میں زرعی آلات کسانوں میں تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسلم نجم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حاجی شبیر احمد ،زراعت آفیسر محمد حنیف خان مشوری، حیات خان بیگ،مسلم لیگی رہنماؤں اور معززین میں سے شفقت حجانہ ،زاہد خان مستوئی ،الہی بحش ،اکرم خان دریشک اور دیگر کاشتکاروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اسلم نجم نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے زرعی آلات کی قرعہ اندازی کی گئی تھی ۔153کاشتکاروں کے نام نکلے تھے۔جن میں آج 36کاشتکاروں کو پہلے فیز میں پچاس فیصد رعائت پر زرعی آلات دے رہے ہیں۔جن میں روٹا ویٹر ،ڈسک ہیرو،ربی ڈرل،چیزل ہل ،شوگر کین رجر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے زمین ہموار ہو گی ،کاشتکاروں کو اخراجات میں کمی ،پانی و بجلی اور وقت کی بچت ہو گی ۔اور پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔