لیہ( صبح پا کستان ) چائلڈ لیبر کے خاتمے کو یقینی بنانے اور لیبر ایکٹ کے موثر نفاذ کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں سرگرمِ عمل ہیں اور خلاف ورزی پر بھٹہ مالک حاجی خادم
حسین کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ کا اندراج اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنرلیمنظور احمد خان چانڈیہ نے الحیدری ،العزیز ،العباس ،مرحبابھٹہ خشت کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر لیبر انسپکٹر چوہدری محمد افضل ،ظفر عباس خان بروہی و دیگر ہمراہ تھے۔دورانِ معائنہ الحیدری بھٹہ خشت پر دو کم عمر بچے کاشف علی اور ثاقب علی کام کرتے ہوئے پائے گئے جس پر بھٹہ مالک حاجی خادم حسین کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ درج کروایا گیا۔اے سی لیہ نے بھٹہ مالکان او ر بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو اینٹیں بنانے کے کام پر مت لگائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں ان کے لیے پنجاب حکومت نے ریلیف پیکج کے تحت مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔