ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) آرمی چیف کے جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن پہلے اَپر پنجاب میں بیٹھے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو پکڑا جائے۔ان خیالات کا اظہار ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف محترمہ زرتاج گل اخوند نے کیا۔ انہوں نے کہا چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا جنوبی پنجاب میں آپریشن کا حکم ایک اچھا اقدام ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اَپر پنجاب میں بیٹھے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا جائے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آپریشن علاقہ کے لوگوں کو اعتماد میں لئے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا لہٰذا آرمی چیف کو چاہیے کہ وہ جنوبی پنجاب میں آپریشن سے پہلے گرینڈ پنچایت بنائیں جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے تاکہ ہم سب مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں پاک آرمی کے شانہ بشانہ ہوں۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








