لیہ(صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ راجہ قمرالزمان نے پولیس کمپلیکس میں قائم شکایت سیل ،کمپیوٹر ڈرائیونگ لائسنس ،اجراء سنٹر ،آئی ٹی لیب و فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔ جس کے دوران تمام سنٹر پر متعلقہ حکام نے طریقہ کار و کارکردگی اور سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جدیدکمپیوٹرآئزڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے قائم کردہ ان سنٹرز کو بہتر اورمعیاری خدمات قرار دیا اور متعلقہ حکام کو ان سنٹرزسے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کے لیے محنت لگن و دیانت داری سے خدمات سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد . پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے...
Read more