ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) سماجی رہنما محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میرا گھر اور عوام میرے عزیز انکی خدمت میری ذمہ داری ہے 2018میں ڈیرہ غازی خان کی عوام کے لیے ہسپتال اور میڈیکل کالج بنائیں گے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس کے لیے جدید ترین کمپیوٹر لیب بنانے کا اعلان یہ بات انہوں نے بطور مہمان خصوصی گذشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ میں آئی کام پارٹ Iکی ویلکم اور پارٹ IIکی الوداعی تقریب کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں چیئر مین ضلع ڈیرہ عبدالقادر کھوسہ کی نمائندگی بارڈر ملٹری پولیس آفیسر سردار خرم عباس کھوسہ نے کی ، انہوں نے کہا کہ آج سے تین سال پہلے کامرس کالج کی کوئی خاص پہچان نہیں تھی لیکن پرنسپل کالج پروفیسر سجاد حسین خٹک نے اپنی شب و روز کی محنت اور جدوجہد سے اسے نئی پہچان دی اور انہی کی لگن اور علم دوست جذبات کو دیکھتے ہوئے کالج کو ایک نئی جدید ترین کمپیوٹر لیب کا اعلان کرتا ہوں جسکا کام آئندہ ماہ میں شروع کر دیا جائے گا ان سے قبل پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1992میں انہوں نے کالج میں دو کمپیوٹر لیب کا آغاز کیا تھا جو جدید تقاضوں کو پورا نہیں کر رہی تھی جس پر ڈیرہ غازی خان کے ایدھی محمد حنیف خان پتافی نے 14کمپیوٹر ز کا عطیہ دیا تھا جو کہ 1100 طلبہ و طالبات کے لیے ناکافی ہیں جس پر حنیف پتافی نے ترجیح بنیادوں پر جدید کمپیوٹر لیب بنانے کی یقین دہانی کرائی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت سے کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد شاہ رخ نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول حفیفہ بی بی نے پیش کی ابتداء میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے بعد میں نظامت کے فرائض محمد فراز ، لیزا رفیق نے بخوبی نبھائے صمرین ظاہر نے نیو قمر ز کو ویلکم اور ملکہ جاوید نے پاس آؤٹ ہونیوالے طلبہ و طالبات کو الوداعی تقریر کے ذریعے عزت افزائی کی اس موقع پر محمد سلیمان ، نعیم خان ، شہال احسن نے موسیقی، غلام حیدر ، معیز رضا ، معاذ رضا ، وسیم سجاد ہاشمی نے رقص کیا اور محمد خان ، مسرت منظور ، محمد ادریس نے ثقافتی سرائیکی ڈرامے پیش کیا آخر میں محمد انس رضا نے ماں کی عزت و احترام کے موضوع پر ٹیبلو کیا تقریب سے پروفیسر صابر خان جروار ، ظفر اقبال ، حسنین رضا ، انوار الحسن شاہ ، پروفیسر زاہد امین ، پروفیسر ادریس نظامی ، ڈی پی ای پروفیسر جمیل فاروقی ، منور حسین جتوئی ، پروفیسرمرزا عالمگیر ، احمد علی قریشی ، پروفیسر عرفانا جمال ، عکاشہ بتول ، فرح نایاب نے بھی خطاب کیا آخر میں پرنسپل ادارہ پروفیسر سجاد حسین خٹک نے مہمان خصوصی محمد حنیف خان پتافی اور سردار خرم عباس کھوسہ کو کالج کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔