لیہ(صبح پا کستان)چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی اولکھ نے ہد ایت کی ہے کہ ضلع کو نسل کی تمام سٹرکا ت کی بہتری و بحا لی ڈیٹ فارم لیہ کو مزید بہتر بنا نے کے لئے اور سی او یو نٹ کو ٹ سلطا ن کا عملہ اردگرد کی دیگر یو نین کو نسلو ں سے با ہمی رابطے و تعاون کو یقینی بنا نے اور ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے موثر اقداما ت عمل میں لا ئے جا ئیں یہ ہدایات انہوں نے آج یہا ں ضلع کو نسل کے کجھوروں کے با غ کے معائنہ اور پہاڑ پور میں سٹرکوں کے معائنہ کے موقع پر دیں ۔ اس موقع پر سی او ضلع کو نسل محمد حسین بنگش ، ڈی او فنانس ضلع کو نسل جما ل فرید ، چیئر مین یو سی پہا ڑ پور سید فضل حسین شاہ ہمر اہ تھے ۔ چیئر مین ضلع کو نسل نے کہا کہ ضلع کو نسل کی تمام سٹرکا ت کا ڈیٹا مرتب کر کے بیلداروں کو ڈیوٹیاں تفویض کی جا ئیں کہ وہ سٹرکا ت کے کنا رے مضبوط رکھنے کے لئے کا م کر تے رہیں اسی طرح کھجوروں کے با غ کی منا سب دیکھ بھا ل و حفاظت کے لئے تعینا ت بیلدار اپنی ڈیو ٹی سرانجا م دیں ۔مزید برآں انہو ں نے سی او یو نٹ کو ٹ سلطا ن کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اربن یو نین کو نسل کو ٹ سلطا ن سمیت دیگر یو نین کو نسلوں کے عملہ سے با ہمی رابطہ کے ذریعے صحت و صفائی و دیگر کامو ں پر تو جہ دیں ۔ انہو ں نے ڈی او فنا نس کو ہدایت کی وہ سی ای او صحت سے رابطہ کے ذریعے ضلع بھر کے شہری و دیہی علا قوں میں آوارہ کتوں کی تلفی کے لئے خصوصی اقداما ت عمل میں لا ئیں۔