چوک اعظم( صبح پا کستان) جنوبی پنجاب کے بجٹ میں دو ارب روپے کی کٹوتی کے خلاف 16جنوری کو نیو ملتان میں عوامی راج پارٹی کے کارکنان احتجاجی دھرنا دینگے یہ بات پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ایم این اے جمشید احمد خان دستی نے بستی لسکانیوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں عدلیہ نے نواز شریف کو معافی دی تو ملک میں خونی انقلاب برپا ہو گا ۔ اگرنوز شریف کو عدالت سے رہائی ملی تو ملک میں کرپشن جائز قرار دے دی جائے گی اور عدلیہ پر سے عوام کا اعتماد ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اٹھ جائے گا انہوں نے کہا کہ وسیب کے سیاستدان تخت لاہور اور اسلام آباد کی غلامی چھوڑ دیں آئندہ الیکشن میں عوام ان کا حشر کردے گی اپنے مفاد ات کی خاطر عوام کے حقوق فروخت کرنے والوں کو ہم بے نقاب کرتے رہیں گے تخت لاہور کا ساتھ دینے والے خطے کے دشمن ہیں جنوبی پنجاب کے بجٹ میں دو ارب روپے کی کٹوتی کے خلاف 16جنوری کو نیو ملتان میں عوامی راج پارٹی کے کارکنان احتجاجی دھرنا دینگے حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے اور یہاں کے باسیوں کی ترجیحات کو سمجھنے کی بجائے اپنے لوہے کے کاروبار کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں اور یہاں کے ارکان اسمبلی ان کے نو کر بن کر ان کا کاروبار بڑھا رہے ہیں وسیب کو ایک طرف دریا کھائے جا رہا ہے دوسری طرف تھل کی خشک سالی بنجر کر رہی ہے لیکن حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ میٹرو اورنج ٹرین جیسے منصوبے کی ابھی ہمیں ضرورت نہیں ہے آج پورا وسیب مسائل کی زد میں ہے یہاں کے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر خون کے آنسو روتے پھر رہے ہیں لیکن یہاں سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی ،اقتدار کے مزے لینے میں مصروف ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورہ لیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ چھپ کر آتے ہیں انہیں خطرہ ہے وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ چور ہے وہ صرف خانہ پری اور ڈرامہ بازی کرتا ہے کٹاؤ سے متاثرہ افراد کی فریاد نہ سننا سرا سر ظلم ہے جس کی عوامی راج پارٹی شدید مذمت کرتی ہے