• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں قائم اشیائے خوردونوش تیار کرنے والی گھریلو و کمرشل انڈسٹریز کی تفصیلات طلب ، انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا ۔ کمشنر محمد یثرب

webmaster by webmaster
جنوری 4, 2017
in First Page
0
ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں قائم اشیائے خوردونوش تیار کرنے والی گھریلو و کمرشل انڈسٹریز کی تفصیلات طلب ، انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا ۔ کمشنر محمد یثرب

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد یثرب نے ڈویژن میں قائم اشیائے خوردونوش تیار کرنے والی گھریلو و کمرشل انڈسٹریز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں . مضر صحت اور ملاوٹی اشیاء برآمد ہونے پر کاروباری مراکز سربمہر ،فروخت اور تیار کنندگان کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . انہوں نے یہ احکامات اس سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے. کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ ٹاسک فورس دودھ ، گوشت ، نمکو ، مٹھائی ، مصالحے ، مرچ اور دیگر اشیائے خوردونوش کے معائنہ کے دوران اچھی طرح چھان بین کرے . نمونوں کی محفوظ ترسیل کے ساتھ لیبارٹری سے بروقت رپورٹ کے حصول کیلئے باقاعدہ رابطہ رکھا جائے . ناقص صفائی اور مضر صحت اشیاء کی تیاری پر فیکٹری ، دکان اور دیگر کاروباری مراکز سیل اورموثر کارروائی کیلئے ٹھوس دفعات لگا کر مقدمات درج کیے جائیں . مقدمات کے ساتھ ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں ضرور لائی جائے. کمشنر نے کہاکہ انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا . ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ محکمے قریبی رابطہ رکھیں . عوام میں مہم کی افادیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کا تعاون حاصل کیا جائے. چھاپوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ کی جائے . کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ حکومت کے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ویب سائیٹ پر درست اعداد و شمار کی فراہمی یقینی بنائی جائے .
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء نے چاروں اضلاع کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اکتوبر اور نومبر کے دوران ڈویژن بھر میں مضر صحت اشیاء کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف 103مقدمات درج کر کے 49ملزموں کو گرفتار کیاگیا. 52کاروباری مراکز سربمہر اور 724400روپے جرمانہ کیاگیا. 3359معائنوں کے دوران اشیائے خوردونوش کے 1892نمونے لے کر تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے . مجموعی طو رپر 78087 مضر صحت اشیاء ضبط کی گئیں. کمشنر محمد یثرب نے مقدمات کی تعداد کے مطابق کم گرفتاریاں عمل میں لانے پر عدم اطمینان کا اظہارکیا . انہوں نے کہاکہ فوڈ انسپکٹرز اور متعلقہ محکمے باقاعدہ اہداف مقرر کریں تاکہ مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ عبرتناک سزا دی جاسکے . اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے .

Tags: dgkhan news
Previous Post

ڈیرہ غازیخان ۔ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ، 44نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ، ٹی اے ڈی پی فنڈز کا حجم پانچ ارب روپے تک بڑھا دیا گیاہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر طاہر خورشید

Next Post

ڈیرہ غازیخا ن ۔ ڈرائیور کا سٹیبلز کی پروفیشنلزمہارت کے موضوع پر ریفریشر کور س اختتام پذیر ہو گیا ،ڈی ایس پیز محمد شاہد عباس بخاری ، محمد سہیل متی ،کورس کوآرڈی یٹر محمد لطیف ے لیکچرز دیئے

Next Post
ڈیرہ غازیخا ن ۔ ڈرائیور کا سٹیبلز کی پروفیشنلزمہارت کے موضوع پر ریفریشر کور س اختتام پذیر ہو گیا ،ڈی ایس پیز محمد شاہد عباس بخاری ، محمد سہیل متی ،کورس کوآرڈی یٹر محمد لطیف ے لیکچرز دیئے

ڈیرہ غازیخا ن ۔ ڈرائیور کا سٹیبلز کی پروفیشنلزمہارت کے موضوع پر ریفریشر کور س اختتام پذیر ہو گیا ،ڈی ایس پیز محمد شاہد عباس بخاری ، محمد سہیل متی ،کورس کوآرڈی یٹر محمد لطیف ے لیکچرز دیئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد یثرب نے ڈویژن میں قائم اشیائے خوردونوش تیار کرنے والی گھریلو و کمرشل انڈسٹریز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں . مضر صحت اور ملاوٹی اشیاء برآمد ہونے پر کاروباری مراکز سربمہر ،فروخت اور تیار کنندگان کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں . انہوں نے یہ احکامات اس سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیے. کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ ٹاسک فورس دودھ ، گوشت ، نمکو ، مٹھائی ، مصالحے ، مرچ اور دیگر اشیائے خوردونوش کے معائنہ کے دوران اچھی طرح چھان بین کرے . نمونوں کی محفوظ ترسیل کے ساتھ لیبارٹری سے بروقت رپورٹ کے حصول کیلئے باقاعدہ رابطہ رکھا جائے . ناقص صفائی اور مضر صحت اشیاء کی تیاری پر فیکٹری ، دکان اور دیگر کاروباری مراکز سیل اورموثر کارروائی کیلئے ٹھوس دفعات لگا کر مقدمات درج کیے جائیں . مقدمات کے ساتھ ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں ضرور لائی جائے. کمشنر نے کہاکہ انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا . ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ محکمے قریبی رابطہ رکھیں . عوام میں مہم کی افادیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کا تعاون حاصل کیا جائے. چھاپوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ کی جائے . کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ حکومت کے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ویب سائیٹ پر درست اعداد و شمار کی فراہمی یقینی بنائی جائے . ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء نے چاروں اضلاع کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اکتوبر اور نومبر کے دوران ڈویژن بھر میں مضر صحت اشیاء کی تیاری اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف 103مقدمات درج کر کے 49ملزموں کو گرفتار کیاگیا. 52کاروباری مراکز سربمہر اور 724400روپے جرمانہ کیاگیا. 3359معائنوں کے دوران اشیائے خوردونوش کے 1892نمونے لے کر تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے . مجموعی طو رپر 78087 مضر صحت اشیاء ضبط کی گئیں. کمشنر محمد یثرب نے مقدمات کی تعداد کے مطابق کم گرفتاریاں عمل میں لانے پر عدم اطمینان کا اظہارکیا . انہوں نے کہاکہ فوڈ انسپکٹرز اور متعلقہ محکمے باقاعدہ اہداف مقرر کریں تاکہ مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ عبرتناک سزا دی جاسکے . اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے .

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.