ملتان(صبح پا کستان )بھارت پاکستانی دریاؤں کا پانی بند کر کے اپنی ہی موت کو دعوت دیگا ’بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ہر روز نئے ڈرامے کر رہا ہے مگراسکی تمام سازشیں ناکام ہو ں گی اور دنیا کی کوئی طاقت مسئلہ کشمیر کی آواز کو دبا نہیں سکتی بھارت کو آخر کار مسئلہ کشمیرکو حل کر نا ہی ہوگا۔ان خیالات کااظہاروائس چےئرمین مجلس عاملہ الیکٹرانک میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن جنوبی پنجاب عادل چوہدری نے اپنے بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر کی آزادی کی تحر یک کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور ہر روز کوئی نئی دھمکی دے رہا ہے لیکن بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ افواج پاکستان اور پاکستان کے عوام ہر محاز پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں اور بھارت کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ حکومت پاکستان کو بھارت کی دھمکیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں ا ٹھنا چاہیے ۔ عادل چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی دریاؤں کا پانی بند کر نے کا بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہو گا‘
حکومت نر یندری مودی کی پاکستان کا پانی بند کر نے کی دھمکی کا معاملہ اقوام متحد ہ میں اٹھائے‘ افواج پاکستان اور پوری قوم متحد ہے ۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے یکطرفہ طور پر کوئی بھی فیصلہ نہیں کر سکتا اور نر یندر مودی کو چاہیے وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں کیونکہ بھارت کے وزیر اعظم کی پالیساں صرف امن ہی نہیں بھارت کے بھی خلاف ہیں ۔