• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ تحصیل چوبا رہ میں 260بیو ہ خواتین میں 520بھیڑ بکریاں مفت تقسیم

webmaster by webmaster
نومبر 19, 2016
in First Page
0

pic-from-layyah-19-11-2016aلیہ(صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی مستحق دیہی بیوہ خواتین کی فلاح سکیم کے تحت ضلع لیہ کی 660مستحق بیوہ خواتین میں مفت جا نوروں کی تقسیم کے پہلے مر حلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سکیم کاآغازضلع کی پسماندہ تحصیل چوبا رہ میں 260بیو ہ خواتین میں 520بھیڑ بکریاں تقسیم کرکے کردیاگیا۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کاانعقادتحصیل چوبارہ میں کیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرواجدعلی شاہ،ممبر قومی اسمبلی صاحبز ادہ فیض الحسن سواگ ، ممبر صوبا ئی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی ، اے سی صفا ت اللہ خان ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ڈائریکٹرلا ئیو سٹا ک پنجا ب ڈاکٹر عبد الرحمن ، ڈائریکٹر لا ئیو سٹا ک ڈی جی خان ڈاکٹر اشر ف انجم ، ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ملتا ن ڈاکٹر منصور احمد ملک ، ڈی ایل او ڈاکٹر طا رق انور ، اے پی وی او ڈاکٹر اعجاز الٰہی جکھڑ ، ڈی ڈی ایل او چوبا رہ ڈاکٹر عاطف عطاری ،ڈاکٹرمحمدحفیظ، نا صر عبا س خان مگسی معززین علا قہ اور مستحق بیوہ خواتین مو جو د تھیں ۔ تقریب سے ڈی سی او واجد علی شاہ نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجا ب معاشرے کے ہر فرد کی بلا امتیاز نگہبا نی کے فرائض کی ادائیگی کے لئے کو شاں ہے انہو ں نے کہا کہ لائیوسٹا ک کی امدادی سکیم سے نہ صرف بیوہ خواتین کو با عزت روز گار میسر آئے گا بلکہ ان کے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو ں گے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر مستحق بیوہ خواتین کو نہ صرف مفت جا نور فراہم کیے جا رہے ہیں بلکہ ان کے علا ج معالجہ کی ذمہ داری بھی محکمہ لا ئیو سٹا ک انجا م دے گا ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ممبر صوبا ئی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی نے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہباز شریف کی سیا ست کا محور عوام کی فلا ح و بہبود ہے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام اقداما ت بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سکیم سے پولیس اورفوج کے شہید جوانوں کے ورثاء کوبھی مستفید کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس سکیم کوسیاست سے بالاترہوکرعبادت سمجھ کرتکمیل تک پہنچایاجائے گا۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے کہا کہ پا کستا ن کی تا ریخ میں پہلی مر تبہ روز گار کی ایسی پا لیسی بنا ئی گئی ہے جس کی پہلی شرط بچے کا سکو ل میں تعلیم حاصل کر نا لا زمی قرار دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ مفت جا نور ان بیوہ خواتین کو فراہم کیے جارہے ہیں جن کا بچہ سرکا ری سکو لو ں میں زیر تعلیم ہو گا انہو ں نے مزید کہا کہ اس سکیم کے تحت روز گار اور تعلیم ساتھ ساتھ پروان چڑھیں گے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ملتا ن ڈاکٹر منصور احمد ملک نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ محکمہ لا ئیوسٹا ک و ڈیری ڈویلپمنٹ غریب، مستحق ، بیوہ خواتین میں چھوٹے بڑے جا نور ایک مربوط میکنزم کے ذریعے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جار ہے ہیں جس کے لئے ضلع بھر کی تمام ویٹر نری ہسپتا لو ں میں درخواستیں وصول کی گئیں تھیں جن میں تحصیل لیہ سے 24سو درخواستیں ، تحصیل کروڑ لعل عیسن سے 2450اور تحصیل چوبا رہ سے 300درخواستیں موصول ہو ئیں جو اس سیکروٹنی جس میں بیو ہ ہو نا اور ایک ایکڑ سے کم رقبہ رکھنے والی ایسی خواتین جن کا ایک بچہ سکو ل بھی جا تا ہو ، شفا ف طریقہ سے انتخاب کیا گیا ہے انہو ں نے بتا یا کہ تحصیل چوبا رہ میں مستحق بیوہ خواتین میں 520بھیڑ بکریاں جبکہ تحصیل لیہ اور کر وڑ لعل عیسن میں 2،2سو مستحق بیوہ خواتین میں بھینسیں و گا ئیں تقسیم کی جا ئیں گی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مفت مویشیوں کی تقسیم سے خواتین کے لئے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ دودھ و گو شت کی پیداوار میں اضا فہ اور اور ضلع کی زرعی معیشت میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ تمام جانوروں کوٹیگ لگائے گئے ہیں اوران کی مکمل ٹریکنگ کی جائے گی۔تین سالہ اسکیم کے تحت جانورحاصل کرنے والی بیوہ خواتین بڑے جانوراوران کے بچوں کوفروخت نہیں کرسکیں گے تاہم تین سال کے بعدوہ ان کوفروخت کرنے کے حقدارہونگے۔بعد ازاں ڈی سی او واجد علی شاہ اور ممبران اسمبلی نے قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق دیہی بیوہ خواتین میں جا نور اور ان کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

pic-from-layyah-19-11-2016a

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ بچوں کی لڑائی ، جاگیر دار کا سکول میں داخل ہو کر چوتھی جماعت کے بچے پر ظالمانہ تشدد

Next Post

لیہ ۔عدالت عالیہ 150سالہ تقریبا ت ، لیہ بھکر ضلعی عدالتوں کی ٹیمو ں کے درمیان کر کٹ میچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ
صبح پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ

by webmaster
اپریل 20, 2026
0

راولپنڈی اسلام آباد میں ایران، امریکہ مذاکرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور غیر معمولی...

Read moreDetails
وزیرِ اعظم  کی مدینہ منورہ میں مسجد النبوی میں حاضری ،ملک و قوم کی ترقی سمیت دنیا بھر میں امن و امان کے لیے دعائیں

اپریل 16, 2026
ڈیرہ غازی خا  ن   ۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

اپریل 11, 2026
ا ہور ۔سوشل میڈیا پر ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کے خاتمے کیلئے پنجاب سائبرکرائم یونٹ کے قیام کی منظوری

اپریل 10, 2026
پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

پاکستان کی امن کو ششیں کا میاب ۔ امریکہ ایران مذاکرات اسلام آباد میں آج ہوں گے

اپریل 10, 2026

pic-from-layyah-19-11-2016aلیہ(صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی مستحق دیہی بیوہ خواتین کی فلاح سکیم کے تحت ضلع لیہ کی 660مستحق بیوہ خواتین میں مفت جا نوروں کی تقسیم کے پہلے مر حلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سکیم کاآغازضلع کی پسماندہ تحصیل چوبا رہ میں 260بیو ہ خواتین میں 520بھیڑ بکریاں تقسیم کرکے کردیاگیا۔اس سلسلہ میں ایک تقریب کاانعقادتحصیل چوبارہ میں کیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسرواجدعلی شاہ،ممبر قومی اسمبلی صاحبز ادہ فیض الحسن سواگ ، ممبر صوبا ئی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی ، اے سی صفا ت اللہ خان ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ڈائریکٹرلا ئیو سٹا ک پنجا ب ڈاکٹر عبد الرحمن ، ڈائریکٹر لا ئیو سٹا ک ڈی جی خان ڈاکٹر اشر ف انجم ، ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ملتا ن ڈاکٹر منصور احمد ملک ، ڈی ایل او ڈاکٹر طا رق انور ، اے پی وی او ڈاکٹر اعجاز الٰہی جکھڑ ، ڈی ڈی ایل او چوبا رہ ڈاکٹر عاطف عطاری ،ڈاکٹرمحمدحفیظ، نا صر عبا س خان مگسی معززین علا قہ اور مستحق بیوہ خواتین مو جو د تھیں ۔ تقریب سے ڈی سی او واجد علی شاہ نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجا ب معاشرے کے ہر فرد کی بلا امتیاز نگہبا نی کے فرائض کی ادائیگی کے لئے کو شاں ہے انہو ں نے کہا کہ لائیوسٹا ک کی امدادی سکیم سے نہ صرف بیوہ خواتین کو با عزت روز گار میسر آئے گا بلکہ ان کے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو ں گے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر مستحق بیوہ خواتین کو نہ صرف مفت جا نور فراہم کیے جا رہے ہیں بلکہ ان کے علا ج معالجہ کی ذمہ داری بھی محکمہ لا ئیو سٹا ک انجا م دے گا ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ممبر صوبا ئی اسمبلی سردار قیصر عباس خان مگسی نے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہباز شریف کی سیا ست کا محور عوام کی فلا ح و بہبود ہے اور اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام اقداما ت بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سکیم سے پولیس اورفوج کے شہید جوانوں کے ورثاء کوبھی مستفید کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس سکیم کوسیاست سے بالاترہوکرعبادت سمجھ کرتکمیل تک پہنچایاجائے گا۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ نے کہا کہ پا کستا ن کی تا ریخ میں پہلی مر تبہ روز گار کی ایسی پا لیسی بنا ئی گئی ہے جس کی پہلی شرط بچے کا سکو ل میں تعلیم حاصل کر نا لا زمی قرار دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ مفت جا نور ان بیوہ خواتین کو فراہم کیے جارہے ہیں جن کا بچہ سرکا ری سکو لو ں میں زیر تعلیم ہو گا انہو ں نے مزید کہا کہ اس سکیم کے تحت روز گار اور تعلیم ساتھ ساتھ پروان چڑھیں گے ۔ تقریب میں ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ملتا ن ڈاکٹر منصور احمد ملک نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ محکمہ لا ئیوسٹا ک و ڈیری ڈویلپمنٹ غریب، مستحق ، بیوہ خواتین میں چھوٹے بڑے جا نور ایک مربوط میکنزم کے ذریعے شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جار ہے ہیں جس کے لئے ضلع بھر کی تمام ویٹر نری ہسپتا لو ں میں درخواستیں وصول کی گئیں تھیں جن میں تحصیل لیہ سے 24سو درخواستیں ، تحصیل کروڑ لعل عیسن سے 2450اور تحصیل چوبا رہ سے 300درخواستیں موصول ہو ئیں جو اس سیکروٹنی جس میں بیو ہ ہو نا اور ایک ایکڑ سے کم رقبہ رکھنے والی ایسی خواتین جن کا ایک بچہ سکو ل بھی جا تا ہو ، شفا ف طریقہ سے انتخاب کیا گیا ہے انہو ں نے بتا یا کہ تحصیل چوبا رہ میں مستحق بیوہ خواتین میں 520بھیڑ بکریاں جبکہ تحصیل لیہ اور کر وڑ لعل عیسن میں 2،2سو مستحق بیوہ خواتین میں بھینسیں و گا ئیں تقسیم کی جا ئیں گی ۔انہو ں نے مزید کہا کہ مفت مویشیوں کی تقسیم سے خواتین کے لئے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ دودھ و گو شت کی پیداوار میں اضا فہ اور اور ضلع کی زرعی معیشت میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے مزیدبتایاکہ تمام جانوروں کوٹیگ لگائے گئے ہیں اوران کی مکمل ٹریکنگ کی جائے گی۔تین سالہ اسکیم کے تحت جانورحاصل کرنے والی بیوہ خواتین بڑے جانوراوران کے بچوں کوفروخت نہیں کرسکیں گے تاہم تین سال کے بعدوہ ان کوفروخت کرنے کے حقدارہونگے۔بعد ازاں ڈی سی او واجد علی شاہ اور ممبران اسمبلی نے قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق دیہی بیوہ خواتین میں جا نور اور ان کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

pic-from-layyah-19-11-2016a

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.