گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کو ڈویژن کا ماڈل کالج کا درجہ دلوایا جائے گا ۔ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان ڈویژن بھر کے کالجز کے لئے مثالی کالج کا درجہ رکھتا ہے، کالج کو ڈویژن کا ماڈل کالج کا درجہ دلوایا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کوٹ سلطان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوٹ سلطان کالج طلبا کی تربیت، علمی نکھار میں بھر پور کردار ادا کر رہا ہے، ڈائریکٹرکالجز نے کالج انتظامیہ اور فیکلٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج بس اور کالج کے دیگر فنڈزکے لئے بھی کوشش کریں گے اور کالج کو ڈویژن کا ماڈل کالج کا درجہ دلوائیں گے، انہوں نے طلبہ کو ہدایت کہ وہ کالج میں اپنی موجودہ حاضری کو کالج کے آخر ی وقت تک رکھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین نے کہاکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے حالیہ شاندار نتائج فیکلٹی اور والدین کے بہتر رابطوں اور مثالی علمی درسگاہ میں طلبا کی لگن سے ممکن ہو ا ہے، انہوں نے کہاکہ امسال کالج میں ریکارڈ داخلے ہوئے ہیں اور اگلے سالوں میں ہمارے طلبہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کریں گے۔ تقریب میں ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین کو بہترین انتظامی صلاحیتوں کے اعتراف میں کالج انتظامیہ کی طرف سے ایوارڈ بھی دیا گیا۔آخر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں ڈینگی سمینار بھی منعقدہ کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کالجز نے طلبا کو ڈینگی سے متعلق اہم ہدایات دیں۔ تقریب سے خادم حسین ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، پروفیسر ساجد حسین، پروفیسر منور جعفری نے بھی خطاب کیا۔
رپورٹ ۔ مہر زاہد سر فراز واندر