لیہ(انویسٹی گیشن سیل) پولیس کی سرپرستی، سود مافیا سادہ لوح عوام کو لوٹنے میں مصروف، مجبور و لاچار افراد کو چند روپوں کے عوض جائیدادوں کی ضبطی کا سلسلہ جاری، سود خوروں کا سرغنہ عاطف محمود الحسن
کی انوکھی لوٹ مار، سادہ لوح حاجی محمد سے 14لاکھ کے عوض 15 لاکھ کی وصولی کے باوجود ٹریکٹر اور
3 ایکڑ زرعی اراضی ہڑپ کرنے کی کوشش، حاجی محمد کا تھانے میں درخواست ، پولیس کا ناروا سلوک، حاجی محمد کا عدالت عالیہ سے رجوع، درجنوں افراد کے ہمراہ سڑک بلاک کر کے سود خور کیخلاف احتجاج، اعلیٰ حکام سے سود خور کیخلاف کارروائی کا مطالبہ، ضلع پولیس لیہ نے وزیراعلیٰ کے حکامات ردی کی ٹوکر کی نظر کر دئیے، تفصیل کے مطابق ضلع لیہ میں سود خوروں کا نیٹ ورک مضبوطی کیساتھ جاری ہے جس کی سرپرستی مبینہ طور پر پولیس کر رہی ہے، سود خور سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ پولیس کے پاس مدد کیلئے جانیوالوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز چک نمبر 137/TDA کے رہائشی حاجی محمد نے درجنوں افراد کے ہمراہ روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور سود خوروں کے سرغنہ عاطف محمود الحسن کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ حاجی محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے ضرورت کے تحت عاطف محمود الحسن سے 3 لاکھ روپے قرض لیا جو بعد میں عاطف محمود الحسن نے 6 لاکھ روپے کر دیا جس کے بعد ایک بار پر مجھے قرض کی ضرورت پیش آئی جس پر عاطف محمود الحسن نے میرے ملکیتی ٹریکٹر کے کاغذات اور ایک ایکڑ زمین کی رجسٹری جبکہ 2 ایکڑ کا فرضی سٹھہ بنوایا اور مجھے ٹوٹل رقم 14 لاکھ روپے واجب الادا بنا کر دئیے کہ یہ رقم مجھے واپس کر دینا اور اپنا زمین کی رجسٹری اور ٹریکٹر کے کاغذات واپس لے لینا۔ حاجی محمد نے بتایا کہ عاطف محمود الحسن نے باتوں کے جال میں ایسے پھنسایا کہ میں اس پر اعتماد کر کے بیٹھا عاطف محمود الحسن نے مجھے سے ساتھ اسٹام پیپرز بھی سائن کروائے۔ حاجی محمد نے روتے ہوئے بتایا کہ اس نے 14 لاکھ کے بدلے میں مقررہ وقت پر 15 لاکھ روپے عاطف محمود الحسن کو واپس کئے جس پر عاطف محمود الحسن نے مجھے ٹریکٹر کی کاپی دی جو چیک کرانے پر جعلی نکلی جبکہ زمین کے کی رجسٹری واپس کرانے سے انکاری ہو گیا ہے۔ حاجی محمد نے بتایا کہ عاطف محمود الحسن بے ایمان ہو گیا ہے اور میرے کروڑوں روپے مالیتی زمین ہڑپ کرنے کوشش کر رہا ہے۔ حاجی محمد کا کہنا ہے کہ میں انصاف کیلئے پولیس کے پاس گیا مگر میری کوئی شنوائی نہ ہوئی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو دی گئی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے آرڈر نمبر 142765 مورخہ 09-08-16 کو بھی پولیس نے ردی کی ٹوکری کی نظر کیا ہوا ہے۔ حاجی محمد نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہوا ہے اور اعلیٰ حکام سے انصاف کا طلبگار ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک دیگر افراد نے بھی حاجی محمد کے ساتھ ہونیوالے ظلم پر سود خور عاطف محمود الحسن کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غریب حاجی محمد کی حق رسی کی جائے۔