کوٹ سلطان (صبح پا کستان) سیاست برائے خدمت کا جذبہ لے کر آیا ہوں دکھی انسانیت کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں دور اقتدار آیا تو علاقہ کی محرومیوں کا خاتمہ کر دوں گا،بلاول بھٹو جیسا نوجوان لیڈر ہی ملک کی تقدیر بدل سکتاہے، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے ایم این اے حاجی محمد رمضان بھلر نے کوٹ سلطان میں ملک حفیظ اللہ منجوٹھہ کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب ،بے روزگاری ،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں حاجی رمضان بھلر کا کہنا تھا کہ آنے والے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست شروع کر رہا ہوں اور منتخب ہو کر علاقہ کی محرومیاں دور کر دوں گا انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری میرے منشور کا حصہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں جلد ہی ضلع بھر میں مفت ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں ٖغریب عوام کو مفت علاج ملے گا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ،ملک کو بلاول جیسے نوجوان لیڈر کی ضرورت ہے اس موقع پر ماسٹر ظفر اللہ قادری ، ماسٹر ملک خورشید پنوار،حاجی افتخار بلوچ،نعیم زبیری ،غلام عباس مٹھو،رشید مہار،وقار علی قریشی ،علی شیر حیدر،اے بی کوثر اور دیگر بھی موجود تھے۔