لیہ(صبح پا کستان)ٹی ایم اے کی بے حسی یا اخلاقی گرواٹ، لاوا رث لا ش کو پوسٹ مارٹم کے بعد عملہ صفائی کے حوالے کر دیا گیا، بغیر غسل ، جنازہ لاش کو دفنانے کی تیاریاں۔لیہ کی نواحی محبوب مائنر سے برآمد ہونے والی لاوارث نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ نے ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کے حوالے کر دیا۔ ٹی ایم اے عملہ صفائی نے لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے نعش کو صفائی کی ٹرالی میں ڈال دیا اور لاش کے اوپر ایئر فرنشنر چھڑکتے رہے۔ٹی ایم اے عملہ نے بے حسی اور دینی اقدار کو پامال کرتے ہوئے لاوارث لاش کو بغیر غسل، نمازجنازہ دفنانے کے لئے ہاؤسنگ قبرستان پہنچا دیا جہاں میڈیا کو معلو م ہونے پر ٹی ایم اے اہلکاروں نے لاوارث لاش کو قبرستا ن میں رکھ دیا۔