کوٹ سلطا ن(صبح پا کستان) جنگلات کے بعد ٹمبر مافیا نے دریائی بند پر لگے درختوں کا صفایا شروع کر دیا ،حفاظتی بند کے پشتے کمزور ہونے لگے بند پر سے بعض جگہوں سے سینکڑوں من مٹی بھی غائب ،انتظامیہ خاموش تماشائی ،تفصیل کے مطابق دریا کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے بنے بند پر لاکھوں روپے کے سوکھے درخت چوری ہو چکے ہیں لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی ٹمبر مافیا کی نظر ہو چکی ہے کوٹ سلطان تا اٹھ مہار تک بنے حفاظتی بند سے ٹمبر مافیا نے لکڑی چوری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے اب تک بند پر سے درجنوں قیمتی درخت غائب ہو چکے ہیں اور بند کی مضبوطی کے لیے لگائی گئی مٹی بھی گر چکی ہے درخت زمینی کٹاؤ کے عمل کو روکتے ہیں مگر ٹمبر مافیا کی وجہ سے بند پر سے اکثر درخت چوری ہونے کے سبب کوٹ سلطان شہر کی حفاظت کے لے بنائے گئے بند کے پشتے بھی کمزور ہو نا شروع ہو گئے ہیں اہل علاقہ محمد ریاض ،محمد یسین ،غلام فرید،نور محمد،محمد ارشاد ،محمد فرہاد اور دیگر نے بتایا ہے کہ بند پر سے اکثر درخت چوری ہو گئے ہیں علاقہ مکینوں نے ڈی سی او لیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بند کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جائے اور چوری شدہ درختوں کی جگہ نئے درخت لگائے جائیں تاکہ سیلابی صورت حال میں بند پر پانی کا کٹاؤ کم ہو سکے ۔