• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

زراعت کو ختم کرنے کی سازش پر کون عمل پیرا ہے ؟

webmaster by webmaster
جون 16, 2016
in کالم
0
زراعت کو ختم کرنے کی سازش پر کون عمل پیرا ہے ؟
M R Malik
رمضان کا تعلق خوشاب کے ایک گاؤں بوتالہ سے تھا وہ اپنے تمام بھائیوں میں سب سے بڑا اور سمجھدار نوجوان تھا اراضی کم تھی اور روز گار کا کوئی سلسلہ نہ تھا جو رمضان کے گھرانے کی معیشت کی گاڑی کو کھینچتا اس کے باوجود رمضان اپنی زرعی اراضی کا سینہ چیر کر اناج پیدا کرتا اور قلیل زرعی آمدن سے گھر کی دال روٹی چلتی ایسے میں رمضان کے چھوٹے بھائیوں نے دیار غیر جانے کا قصد کیا سو اپنے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایک روز باپ کی جمع پونجی سے دیس سے پردیس سدھار گئے اب

گھر کا سارا انتظام و انصرام رمضان کے ناتواں کندھوں پر تھا بھائی محنت کے بل بوتے پر زر کماتے اور گھر لاتے رہے تو دوسری جانب رمضان نے بھی قلیل اراضی کی زرخیزی کی خاطر نہ پوہ کے جاڑے دیکھے اور نہ سورج کا جھلساؤ اُس کی محنت میں دخیل ہوا پانی کی قلت اکثر کسانوں کی محنت غارت کرتی رہی اور جب گاہے بگاہے حسب معمول پانی کی معمولی ترسیل کھیتوں کی دہلیز تک پہنچتی توکسانوں کے مرجھائے چہروں پر ایسی خوشی کا غازہ نظر آتا جو دل سے پھوٹتی ہے اور چہرے پر آکر لوسی دینے لگتی ہے رمضان کا تعلق بھی ایسے کسانوں سے تھا جن کی اراضی کے ہونٹ پانی کی پیاس کی شدت سے ہمیشہ خشک رہتے ہیں یہی وجہ ہے کسی بھی موسمی فصل کے بیج ڈالنے سے لیکر اُگاؤ پھر فصلات کی بار آوری تک خدشات کا لامحدود سلسلہ ان کسانو ں کی سانسوں کے ساتھ ازل سے جڑا ہوا ہے
یہ موسم سرما کی ایک کہر آلود رات تھی بستر استراحت کو چھوڑنا محال تھا مگر چارااور کماد کی فصل کیلئے پانی ضروری تھا ورنہ مویشی بھوکوں مرجاتے کیونکہ پانی کی فصل کی ترسیل کسی وقت بھی منقطع ہو جاتی اور پانی کی ترسیل رکنے کا سلسلہ بیشتر اوقات مہینوں پر محیط ہوجاتا والد نے لاکھ منع کیا کہ اس سردی میں نہ جاؤ بیوی کا اصرار بھی رمضان کے ارادہ میں دراڑ نہ ڈال سکا وہ بستر کی نرمی اور گرمی کو خیر باد کہہ کر رات کے بارہ بجے کسی اپنے کندھے پر رکھ کر کھیتوں کی جانب چل پڑا سردی کی شدت اپنے نقطہءِ عروج کو چھو رہی تھی رمضان نے پانی اپنے کھیت کی طرف موڑا اور ننگے پاؤں کھیتوں کی نگرانی شروع کر دی اسی دوران جب وہ ایک کیارے میں پانی موڑ رہا تھا پانی کے کٹاؤ کی جگہ پر چھپے ایک کالے ناگ نے اُس کے پاؤں پر کاٹ لیا رمضان نے اُسے مارنے کی کوشش کی مگر وہ اُس کی دسترس سے نکل گیا زہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا مگر رمضان پانی کو مکمل کئے بغیر جانے کیلئے تیار نہ تھا وہ سانپ کے کاٹے کو معمولی سمجھ رہا تھا جب زہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا تورمضان کا جسم ٹوٹنے لگا مگر وہ اپنے کھیتوں کی پیاس بجھانے کیلئے پانی کی ترسیل کو مکمل کرنے کا خواہاں تھا قوتِ مدافعت جواب دینے لگی تو وہ گھر پہنچا اپنی بیوی کو تمام حال کہہ سنایا باپ جو دوسرے کمرے میں سویا ہوا تھا آوازیں سن کر اُٹھ بیٹھا اور رمضان سے ماجرا پوچھا رمضان سے جب حقیقت حال کا پتہ چلا تو تو اُنہوں نے جوہر آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جانے کی جلدی کی جب باپ اور اُس کے قریبی عزیز جنہیں صورت حال کا پتہ چل چکا تھا لیکر روانہ ہوئے لبوں پر رمضان کی زندگی کی دعائیں تھی مگر موت رمضان کی سانسوں کے قریب تر ہوتی جارہی تھی کسی کی دعا رنگ نہ لائی کیونکہ وقت بہت گزر چکا تھا رمضان جانبر نہ ہوسکا اُس نے مرکز مسیحائی کی دہلیز پر دم توڑ دیا ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک گھنٹہ پہلے پہنچ جاتے تو متوفی کی جان بچائی جاسکتی تھی رمضان اپنی اراضی کی پیاس بجھانے کیلئے موت کے منہ میں چلا گیا کئی برس پہلے کا یہ واقعہ مجھے اُس روز یاد آیا جب کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والے خوشاب کے ملک عزیز الرحمٰن شلولی نے کسانوں کا استحصال کرنے والے صنعتکار اقتداریہ طبقہ کی طرف سے زراعت کو تباہ کرنے کے منصوبہ کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ کسان تو سانپ کے منہ پر دسمبر کے کڑکتے جاڑوں میں پانی لگاتا ہے اور جب فصل کی بار آوری ہوتی ہے تونرخوں کی منڈی میں اُس کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جاتا 23قسم کے ٹیکسز میں اُس کا بال بال جکڑا ہوا ہے عزیز الرحمان نے دور خلا میں گھورتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی واحد صنعت زراعت ہے جس کے ساتھ 79فیصد پاکستانیوں کی معیشت جڑی ہوئی ہے موجودہ بجٹ میں زراعت کی ترقی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا موجودہ حکمران دھنیا تک انڈیا سے برآمد کرتے ہیں جلانے والی لکڑی 400روپے من کے حساب سے بکتی ہے لیکن گنا جس سے بنیادی ضرورت چینی بنتی ہے 150روپے من بک رہا ہے جس میں سے گنا پیدا کرنے والا کسان 25روپے کٹائی اور25کیرج کی مد میں ادا کرتا ہے اور جب شوگر ملز کے ایجنٹ جن کی گنا خریداری مراکز کے نام پر لوٹ مار کی دکانیں قدم قدم پر سیزن کے دوران چلتی ہیں کے پاس جب یہ گنا پہنچتا ہے تو وہاں من کی اکائی 40کلو گرام کے بجائے 45کلو گرام ہو جاتی ہے 70یا 80روپے کسان کو ملتے ہیں اور اکثر اوقات شوگر ملز مافیا یہ ادائیگی روک دیتا ہے جبگہ اُس کی چینی کے دام بڑتے رہتے ہیں زرعی لوازمات کی شکل میں زرعی مشینری پر حکومت کی جانب سے ملنے والی سبسڈی کا فائدہ بھی براہ راست تاجر اُٹھاتا ہے اِس کا اگر کسان کو مفاد ہوتا تو ٹریکٹر کی مانگ 100فیصد سے 51فیصد پر آکر نہ رکتی کسان کا تن لباس سے بے نیاز رہتا ہے کسانوں کے اندر یہ احساس اب نہیں رہا کہ گرمیوں میں کونسا لباس پہننا ہے اور سردیوں میں کونسا لباس زیبِ تن کرنا ہے عزیز الر حمان نے ٹھنڈی آہ بھری اور کہا کہ زراعت کو تباہ کرنے والے یہ سوچ لیں کہ فلورملز ،شوگرملز سے لیکر ٹیکسٹائل انڈسٹری تک کا پہیہ زراعت سے چلتا ہے 20کروڑ افراد کا اناج کسان پیدا کرتا ہے ،پھل ،سبزیاں ،دودھ تک شہروں میں کسان لاتا ہے اگر زراعت نہ رہی تو صنعت کاروں کی صنعتیں بھی نہیں بچیں گی ،شہری دودھ کے ایک ایک قطرے کو ترسیں گے موجودہ بجٹ میں کسان کیلئے کچھ بھی نہیں میں نے عزیز الرحمان شلولی کی باتیں سنیں اور اُسے یاد دلایا کہ جس ملک کا بجٹ آئی ایم ایف کے تنخواہ دار ملازم بنائیں جس ملک کا وزیر خزانہ دھرتی ماں کا حسن نوچ کر منی لانڈرنگ سے بیرونِ ملک اربوں ڈالر کے صنعتی ایمپائر بنائے ،اور وزیر اعظم 200ارب ڈالر کے کثیر سرمائے سے بیرونِ ملک ملیں ،مے فیئر اپارٹمنٹس بناکر عوام کے سامنے جوابدہ نہ ہو وہاں حکمرانوں کے اندر حب الوطنی کا جذبہ مر جاتا ہے جہاں حکمرانوں کے ذاتی مفادات ریاست کے مفادات پر غالب آجائیں وہاں ریاست کے حوالے سے ماں کا تصور ختم ہو جاتا ہے
Tags: urdu column by m r malik
Previous Post

لیہ ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کی طرف سے دس ہزار افراد کے لئے افطار ڈنر کا اہتمام

Next Post

لیہ ۔مقررہ نر خو ں پر اشیا ئے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے خصوصی چیکنگ و مانیٹرنگ جاری ہے ۔ ڈاکٹر لبنی نذیر

Next Post

لیہ ۔مقررہ نر خو ں پر اشیا ئے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے خصوصی چیکنگ و مانیٹرنگ جاری ہے ۔ ڈاکٹر لبنی نذیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
زراعت کو ختم کرنے کی سازش پر کون عمل پیرا ہے ؟
M R Malik رمضان کا تعلق خوشاب کے ایک گاؤں بوتالہ سے تھا وہ اپنے تمام بھائیوں میں سب سے بڑا اور سمجھدار نوجوان تھا اراضی کم تھی اور روز گار کا کوئی سلسلہ نہ تھا جو رمضان کے گھرانے کی معیشت کی گاڑی کو کھینچتا اس کے باوجود رمضان اپنی زرعی اراضی کا سینہ چیر کر اناج پیدا کرتا اور قلیل زرعی آمدن سے گھر کی دال روٹی چلتی ایسے میں رمضان کے چھوٹے بھائیوں نے دیار غیر جانے کا قصد کیا سو اپنے اس منصوبہ کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایک روز باپ کی جمع پونجی سے دیس سے پردیس سدھار گئے اب
گھر کا سارا انتظام و انصرام رمضان کے ناتواں کندھوں پر تھا بھائی محنت کے بل بوتے پر زر کماتے اور گھر لاتے رہے تو دوسری جانب رمضان نے بھی قلیل اراضی کی زرخیزی کی خاطر نہ پوہ کے جاڑے دیکھے اور نہ سورج کا جھلساؤ اُس کی محنت میں دخیل ہوا پانی کی قلت اکثر کسانوں کی محنت غارت کرتی رہی اور جب گاہے بگاہے حسب معمول پانی کی معمولی ترسیل کھیتوں کی دہلیز تک پہنچتی توکسانوں کے مرجھائے چہروں پر ایسی خوشی کا غازہ نظر آتا جو دل سے پھوٹتی ہے اور چہرے پر آکر لوسی دینے لگتی ہے رمضان کا تعلق بھی ایسے کسانوں سے تھا جن کی اراضی کے ہونٹ پانی کی پیاس کی شدت سے ہمیشہ خشک رہتے ہیں یہی وجہ ہے کسی بھی موسمی فصل کے بیج ڈالنے سے لیکر اُگاؤ پھر فصلات کی بار آوری تک خدشات کا لامحدود سلسلہ ان کسانو ں کی سانسوں کے ساتھ ازل سے جڑا ہوا ہے یہ موسم سرما کی ایک کہر آلود رات تھی بستر استراحت کو چھوڑنا محال تھا مگر چارااور کماد کی فصل کیلئے پانی ضروری تھا ورنہ مویشی بھوکوں مرجاتے کیونکہ پانی کی فصل کی ترسیل کسی وقت بھی منقطع ہو جاتی اور پانی کی ترسیل رکنے کا سلسلہ بیشتر اوقات مہینوں پر محیط ہوجاتا والد نے لاکھ منع کیا کہ اس سردی میں نہ جاؤ بیوی کا اصرار بھی رمضان کے ارادہ میں دراڑ نہ ڈال سکا وہ بستر کی نرمی اور گرمی کو خیر باد کہہ کر رات کے بارہ بجے کسی اپنے کندھے پر رکھ کر کھیتوں کی جانب چل پڑا سردی کی شدت اپنے نقطہءِ عروج کو چھو رہی تھی رمضان نے پانی اپنے کھیت کی طرف موڑا اور ننگے پاؤں کھیتوں کی نگرانی شروع کر دی اسی دوران جب وہ ایک کیارے میں پانی موڑ رہا تھا پانی کے کٹاؤ کی جگہ پر چھپے ایک کالے ناگ نے اُس کے پاؤں پر کاٹ لیا رمضان نے اُسے مارنے کی کوشش کی مگر وہ اُس کی دسترس سے نکل گیا زہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا مگر رمضان پانی کو مکمل کئے بغیر جانے کیلئے تیار نہ تھا وہ سانپ کے کاٹے کو معمولی سمجھ رہا تھا جب زہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کیا تورمضان کا جسم ٹوٹنے لگا مگر وہ اپنے کھیتوں کی پیاس بجھانے کیلئے پانی کی ترسیل کو مکمل کرنے کا خواہاں تھا قوتِ مدافعت جواب دینے لگی تو وہ گھر پہنچا اپنی بیوی کو تمام حال کہہ سنایا باپ جو دوسرے کمرے میں سویا ہوا تھا آوازیں سن کر اُٹھ بیٹھا اور رمضان سے ماجرا پوچھا رمضان سے جب حقیقت حال کا پتہ چلا تو تو اُنہوں نے جوہر آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جانے کی جلدی کی جب باپ اور اُس کے قریبی عزیز جنہیں صورت حال کا پتہ چل چکا تھا لیکر روانہ ہوئے لبوں پر رمضان کی زندگی کی دعائیں تھی مگر موت رمضان کی سانسوں کے قریب تر ہوتی جارہی تھی کسی کی دعا رنگ نہ لائی کیونکہ وقت بہت گزر چکا تھا رمضان جانبر نہ ہوسکا اُس نے مرکز مسیحائی کی دہلیز پر دم توڑ دیا ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک گھنٹہ پہلے پہنچ جاتے تو متوفی کی جان بچائی جاسکتی تھی رمضان اپنی اراضی کی پیاس بجھانے کیلئے موت کے منہ میں چلا گیا کئی برس پہلے کا یہ واقعہ مجھے اُس روز یاد آیا جب کسانوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والے خوشاب کے ملک عزیز الرحمٰن شلولی نے کسانوں کا استحصال کرنے والے صنعتکار اقتداریہ طبقہ کی طرف سے زراعت کو تباہ کرنے کے منصوبہ کو بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ کسان تو سانپ کے منہ پر دسمبر کے کڑکتے جاڑوں میں پانی لگاتا ہے اور جب فصل کی بار آوری ہوتی ہے تونرخوں کی منڈی میں اُس کی تذلیل کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جاتا 23قسم کے ٹیکسز میں اُس کا بال بال جکڑا ہوا ہے عزیز الرحمان نے دور خلا میں گھورتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی واحد صنعت زراعت ہے جس کے ساتھ 79فیصد پاکستانیوں کی معیشت جڑی ہوئی ہے موجودہ بجٹ میں زراعت کی ترقی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا موجودہ حکمران دھنیا تک انڈیا سے برآمد کرتے ہیں جلانے والی لکڑی 400روپے من کے حساب سے بکتی ہے لیکن گنا جس سے بنیادی ضرورت چینی بنتی ہے 150روپے من بک رہا ہے جس میں سے گنا پیدا کرنے والا کسان 25روپے کٹائی اور25کیرج کی مد میں ادا کرتا ہے اور جب شوگر ملز کے ایجنٹ جن کی گنا خریداری مراکز کے نام پر لوٹ مار کی دکانیں قدم قدم پر سیزن کے دوران چلتی ہیں کے پاس جب یہ گنا پہنچتا ہے تو وہاں من کی اکائی 40کلو گرام کے بجائے 45کلو گرام ہو جاتی ہے 70یا 80روپے کسان کو ملتے ہیں اور اکثر اوقات شوگر ملز مافیا یہ ادائیگی روک دیتا ہے جبگہ اُس کی چینی کے دام بڑتے رہتے ہیں زرعی لوازمات کی شکل میں زرعی مشینری پر حکومت کی جانب سے ملنے والی سبسڈی کا فائدہ بھی براہ راست تاجر اُٹھاتا ہے اِس کا اگر کسان کو مفاد ہوتا تو ٹریکٹر کی مانگ 100فیصد سے 51فیصد پر آکر نہ رکتی کسان کا تن لباس سے بے نیاز رہتا ہے کسانوں کے اندر یہ احساس اب نہیں رہا کہ گرمیوں میں کونسا لباس پہننا ہے اور سردیوں میں کونسا لباس زیبِ تن کرنا ہے عزیز الر حمان نے ٹھنڈی آہ بھری اور کہا کہ زراعت کو تباہ کرنے والے یہ سوچ لیں کہ فلورملز ،شوگرملز سے لیکر ٹیکسٹائل انڈسٹری تک کا پہیہ زراعت سے چلتا ہے 20کروڑ افراد کا اناج کسان پیدا کرتا ہے ،پھل ،سبزیاں ،دودھ تک شہروں میں کسان لاتا ہے اگر زراعت نہ رہی تو صنعت کاروں کی صنعتیں بھی نہیں بچیں گی ،شہری دودھ کے ایک ایک قطرے کو ترسیں گے موجودہ بجٹ میں کسان کیلئے کچھ بھی نہیں میں نے عزیز الرحمان شلولی کی باتیں سنیں اور اُسے یاد دلایا کہ جس ملک کا بجٹ آئی ایم ایف کے تنخواہ دار ملازم بنائیں جس ملک کا وزیر خزانہ دھرتی ماں کا حسن نوچ کر منی لانڈرنگ سے بیرونِ ملک اربوں ڈالر کے صنعتی ایمپائر بنائے ،اور وزیر اعظم 200ارب ڈالر کے کثیر سرمائے سے بیرونِ ملک ملیں ،مے فیئر اپارٹمنٹس بناکر عوام کے سامنے جوابدہ نہ ہو وہاں حکمرانوں کے اندر حب الوطنی کا جذبہ مر جاتا ہے جہاں حکمرانوں کے ذاتی مفادات ریاست کے مفادات پر غالب آجائیں وہاں ریاست کے حوالے سے ماں کا تصور ختم ہو جاتا ہے
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.