لیہ(صبح پا کستان)رمضان المبارک کی مبارک سعادتوں میں شہریوں کا تحفظ اوّلین ترجیح ،رمضان بازاروں میں پُرامن ماحول کی فراہمی کویقینی بنایاجائے گا ،سیکورٹی کے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء ،ڈی پی او لیہ کا چوک اعظم سستارمضان بازارکاوزٹ ۔تفصیلات کے مطابق ڈ ی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے چوک اعظم میں قائم سستارمضان بازار کا وزٹ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی چوبارہ سرکل واجدعلی بھروانہ ،ایس ایچ او چوک اعظم انسپکٹرسرفرازگاڈی ودیگرپولیس افسران سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجودتھے ڈی پی او نے سستارمضان بازار میں تمام اشیاء خوردونوش کے سٹالزپر جاکر ان کی کوالٹی کو چیک کیا پھلوں وسبزیوں کے معیار کا بھی جائزہ لیا ڈی پی او نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کی مبارک سعادتوں میں شہریوں کا تحفظ اوّلین ترجیح ہے رمضان المبارک کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دیاگیاہے اورتمام اہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض کردی گئی ہے ضلع ھٰذا میں قائم کئے گئے 6سستے رمضان بازاروں پر بھرپور سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ شہری حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے گئے ریلیف پیکیج سے پُرامن ماحول میں استفادہ حاصل کرسکیں انھوں نے ڈی ایس پی چوبارہ سرکل واجدعلی بھروانہ کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین اورعوام الناس کو سستے رمضان بازاروں سے مستفید ہونے کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔