لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ و فروغ دیسی کشتی ایسویسی ایشن کا چوتھا ڈی سی او چیلنج کپ دیسی کشتی ،رستم لیہ و چیمپئن لیہ تائٹل کیلئیتین روزہ دنگل میلاد گراؤنڈ کالج روڈ میں شروع،پہلے دن چیمپئن لیہ کے ٹائٹل کیلئے 10جوڑوں نے حصہ لیا جبکہ رستم لیہ ٹائتل کیلئے 8جوڑوں کے درمیان مقابلہ ہوا چیمپئن لیہ کے ٹائٹل کیلئے پہلے دن شہباز پہلوان ،کالو سوہیہ،اصغر پہلوان پسر پنی پہلوان،اکرم پہلوان چونیہ،ظفراللہ پٹھان،جانی بلوچ،ناصر پہلوان ،تنویر پہلوان ،مشاہد پہلوان اور عرفان بلوچ سیکنڈ راؤنڈ کیلئے کامیاب قرار پائے رستم لیہ ٹائٹل کیلئے رزاق پہلوان فتح پوری،یوسف فتح پوری،سجاد جن،افضل جاڑا پہلوان،خلیل پہلوان،آصف پہلوان،مجاہد پہلوان کو دوسرے راؤنڈ کیلئے کامیاب قرار دیا گیا ،فروغ دیسی کشتی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد رمضان بابر ،سینئر نائبصدر منظور حسین نے کہا کہ ضلع لیہ میں دیسی کشتی کے فروغ کیلئے ہماری ایسوسی ایشن بھر پور کردارادا کر رہی ہے ،دیسی کشتی کے فروغ کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لیہ کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے تین روزہ ہونگے جس میں رستم لیہ اور چیمئن لیہ کے ٹائٹل کا فیصلہ ہو گا،رستم لیہ کا ٹائٹل جیتنے والے کو 20ہزار اور رنراپ کیلئے 10ہزار کا انعام دیا جائے گا،جبکہ چیمپئن لیہ کیلئے 10ہزار اور5ہزار کا انعام کے علاوہ ٹرافی دی جائے گی۔