ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی طرف سے سست رفتارگاڑیوں پر ریفلیکٹرلگانے کی مُہم کا آغاز
لیہ(صبح پا کستان)ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی سست رفتارگاڑیوں پر ریفلیکٹرلگانے کی مُہم کا آغاز،ٹریفک قوانین پر عمل مہذب معاشرے کی علامت،مقابلہ کرنے والی گاڑیوں کو تھانہ میں بندکیاجائے گا ۔انچارج ٹریفک پولیس لیہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس لیہ کی طرف سے حادثات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کاآغازکردیاگیاہے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے سست رفتارگاڑیوں پر ریفلیکٹرلگانے کی مُہم کا آغازکردیااور اس ضمن میں پہلے مرحلے میں لیہ شہرکی مختلف شاہراہوں پر سے گزرنے والی سلوموونگ وہیکلز پر ریفلیکٹرلگائے اس موقع پر انچارج ٹریفک پولیس لیہ انسپکٹرمحمداعظم ودیگر عملہ موجودتھا انچارج ٹریفک پولیس نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پرعمل مہذب معاشرے کی علامت ہے شہریوں کو چاہئے کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کرکے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں انھوں نے کہا کہ مقابلہ بازی حادثات کاباعث بنتاہے مقابلہ کرنے اور تیزرفتاری کامظاہرہ کرنے والی گاڑیوں کیخلاف قانونی کاروائی کرکے تھانہ میں بندکردیاجائے گا ۔