سکواڈرن لیڈر (ر) محمد مظہر سیال قصائے الہٰی سے وفات پاگئے ، اناللہ و انا الیہ راجعون
لیہ (صبح پا کستان ) سابق ڈی پی او لیہ کے ماموں وفات پاگئے مرحوم ائیر فورس کے ریٹائرڈ افسر تھے تفصیلات کے مطابق سابق ڈی پی او لیہ غازی محمد صلاح الدین جو کہ بطور ڈی پی او وہاڑی فرائض سرانجام دے رہے ہیں ان کے ماموں سکواڈرن لیڈر (ر) محمد مظہر سیال قصائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 132شمال تحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا کی گئی مرحوم پاک فضائیہ کے مایہ ناز افسر ہونے کے ساتھ ساتھ حافظ قرآن اور عالم دین بھی تھے مرحوم کے 3بیٹے پاک آرمی میں بطور کمیشنڈ آفیسر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ڈی پی او وہاڑی نے تمام احباب سے مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









